Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تھائی لینڈ میں خواجہ سرا وزیر اعظم کی امیدوار

ویب ڈیسک منگل 12 مارچ 2019
تھائی لینڈ میں خواجہ سرا وزیر اعظم کی امیدوار

بنکاک…سیاحت اور تفریح کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے متعدد جزائر پر مشتمل ملک تھائی لینڈ میں رواں ماہ 24 مارچ کو عام انتخابات ہوں گے۔ان انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیوں کہ یہ انتخابات 2014 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار ہو رہے ہیں۔

سابق فوجی سربراہ پریوتھ چینوچا بھی وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے۔اس بار شاہی خاندان کی شہزادی 67 سالہ اوبولرتنا ماہیدول نے بھی وزیر اعظم کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھاتاہم ان کی سیاست میں انٹری پرپابندی عائد کردی گئی تھی لیکن اب تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار مخنث خاتون پالینے گارپرنگ بھی وزیر اعظم کے انتخاب لڑنے کے لیے سامنے آئی ہیں۔

پالینے گارپرنگ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ میں تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن ملک قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔پالینے گارپرنگ انسانی حقوق اور تھائی لینڈ میں صنفی مساوات کا نعرہ بلند کرنے والی سیاسی جماعت ’مہاچون پارٹی‘ کی جانب سے میدان میں اتریں گی۔

پالینے گارپرنگ کے علاوہ اسی جماعت نے دیگر 2 افراد کو بھی وزیر اعظم کا امیدوار منتخب کیا ہے اور انتخابات میں پارٹی کے تینوں امیدوار میدان میں اتریں گے۔پالینے گارپرنگ کو کم عمری سے ہی جنسی مسائل کا سامنا تھا، جس وجہ سے کچھ سال قبل انہوں نے سرجری کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کرادی تھی۔

(79 بار دیکھا گیا)

تبصرے