Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 26 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

زارا ملک کا انداز ہے بہت خاص

ویب ڈیسک هفته 09 مارچ 2019
زارا ملک کا انداز ہے بہت خاص

نامور ماڈل اور اداکارہ زارا ملک جنہوں نے چند سال پہلے باقاعدہ شوبز میں قدم رکھا ویسے تو زارا کو بچپن ہی سے اداکاری کا شوق تھا اسکول کالج اور یونیورسٹیز میں ہونیوالے فنکشنز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں

لیکن زارا ملک کی شوبز کی دنیا میں آنے کی وجہ ایک فوٹو شوٹ بنا جس کا وہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتی تھیں جب پاکستان کے نامور فلم پروڈیوسر اور ڈرامہ پروڈیوسر نے زارا لک کو پہلی بار دیکھا تو وہ خاصے حیران تھے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنے لگے کہ جس چہرے کی ہمیں ضرورت تھی شاید اس سے کئی گنا زیادہ بہتر ہیروئن ہمیں مل سکتی ہے

جب اپنوں نے زارا کو فلم آفر کی تو اداکارہ نے اس آفر کو قبول کیا اور اپنی پہلی فلم میں ہی نہایت عمدہ کام کیا زارا ملک کی وجہ شہرت انکا خوبصورت چہرہ لمبا قد کاٹھ اورانکی خوش مزاجی ہے جس سے وہ بہت منفرد نظر آتی ہیں بہت سے فیشن شوز ریڈ کارپٹ اور لان ایگزیبشن میں حاضرین کی توجہ کا مرکز نظر آتی ہیں

زارا کا کہنا ہے کہ اپنی ایک نئی فلم پر کام شروع کرنیوالی ہوں فیشن اور فوٹو شوٹ کیلئے بیرون ممالک آنا جانا رہتا ہے میری نئی آنیوالی فلم کے بہت سے سین یورپ میں شوٹ ہونیوالے ہیں جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں انڈین فلم ساز جنگی فلمیں بالی ووڈ میں کامیابی کیساتھ چل رہی ہیں

انہوں نے بھی کئی بار فلم کی آفر کی جس کیلئے فی الحال حالات اجازت نہیں دیتے اور ویسے بھی میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال اپنے ملک کیلئے کرنا چاہتی ہوں میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ کچھ ایسا اپنے ملک کیلئے کروں کے تعلیم سے کوئی فرد محروم نہ رہے۔

(140 بار دیکھا گیا)

تبصرے