Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی نے نیا ڈبو دی اداکارہ وینا ملک

ویب ڈیسک هفته 09 مارچ 2019
مودی نے نیا ڈبو دی اداکارہ وینا ملک

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شوبز انڈسٹری بھی پاکستان آرمی کے شانہ با شانہ کھڑی ہے اداکارہ وینا ملک بھی میدان میں آگئی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ٹوئٹرپر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اے وطن کے پیارے پیارے گیت گا کر پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ۔

اس سے قبل وینا ملک نے بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک اس گرفتار پائلٹ کے ساتھ ویسا برتائو نہیں کیا تھا جس کا وہ حق دار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اس کے ساتھ وہ رویہ رکھا جیسے ہم خود ہیں باقار، بالغ نظراور اب سے تمام شرم آپ لوگوں کے لیے ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور ہم معیاری تعلیم کے ذریعے ہی دہشت گردانہ سوچ کا خاتمہ کر سکتے ہیں

میری خواہش ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم کی زیور سے مستفید ہو‘ دہشت گردی اپنے گھنائونے کاموں کے ذریعے اس ملک کے بچوں کو تعلیم کے حصول سے محروم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن پاکستان کے بہادر اور امن پسند قوم انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہہ ہمیں اپنے ملک سے پیار ہے اور طلبا ہمارے ملک کا مستقبل اور قیمتی آثاثہ ہے ، یہی بچے آ گے بڑھ کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے مزید کہا کہ ا نسان کی صورت سے زیادہ اس کی سیرت سے زیادہ خوبصورت ہونی چاہیے اور یہی کسی انسان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ۔

اداکارہ نے کہاکہ میں موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں‘ زندگی میں ہر انسان سے کچھ نہ کچھ غلطیاں لازمی ہوتی ہیں جس میں کچھ کا مداوا ہوجاتا ہے اورکچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جس کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے بھی اپنی زندگی میں غلطیاں کی ہیں مگر اب میں ہر قدم بڑا سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ عقلمند انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھے اور میں نے بھی اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوںنے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ یہ بات ٹھیک ہے کہ دنیا میں بہت خوبصورت چہرے موجود ہیں مگر اب میرا دل کسی خوبصورت چہرے کیلئے نہیں دھڑکتا ۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل کے تمام فیصلے بڑی سوچ سمجھ کے ساتھ کروں گی تاکہ بعد میں پچھتاوے کا احساس نہ ہو ۔ اداکارہ نے کہا کہ جذباتی فیصلوں سے زندگی تباہ ہوجاتی ہے ‘ کامیاب زندگی کے لیے تلخی نہیں صبر کر نا چاہیے‘

شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘صرف معیاری کام ہی کروں گی۔ وینا ملک نے مزید کہا کہ میں نے زندگی میں بعض اوقات جذباتی فیصلے کیے ہیں جن کی وجہ سے مشکلات آئی ہیں اس لیے میں اب سمجھ چکی ہوں کہ کامیاب زندگی کیلئے انسان کو اپنے اندر زیادہ سے زیادہ صبر پیدا کر نا چاہیے کیونکہ جب آپ صبر کرتے ہیں تو آپ کے لئے کامیابیوں کے دوروازے بھی کھل جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہاکہ اس ملک نے عزت دولت شہرت دی ہے اب اس کو لوٹانے کاوقت آگیاہے‘ اداکارہ ہوں فلم کی آفر آئی تو ضرور سوچوں گی لیکن معیاری فلم ہی میرا انتخاب ہوگی۔

(83 بار دیکھا گیا)

تبصرے