Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دولہا ٹارگٹ بن گیا

ویب ڈیسک جمعه 08 مارچ 2019
دولہا ٹارگٹ بن گیا

سہرے کے پھول کھلنے سے قبل ہی مرجھاگئے جن پھولوں کاسہرابنانا تھا‘وہ مقتول کی قبرپر ڈالے گئے شادی کی تیاری والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی شام غریباں کامنظر ضلع بدین کے شہر بڈھو قمبرانی کے گائوں کا 36 سالہ نوجوان جاوید اقبال آرائیں جوکہ ڈگری شوگرملز میں ملازمت کرتا تھا‘

15 فروری کی رات گھر سے نائٹ ڈیوٹی کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر نکلا شوگرملز کے قریب لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی گولی کانشانہ بن گیا ‘جائے واقعہ سے مقتول کاموبائل فون جیب سے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی واقعہ سوچی سمجھی سازش لگتاہے‘ مقتول گھر کاواحد کفیل تھا اور مارچ میں شادی بھی طے تھی‘

مقتول جاوید اقبال انتہائی شریف طبیعت کا انسان تھا نہ جانے ایساکیا ہوگیا کہ شادی کے جوڑے کی جگہ کفن مل گیا سہرے پر کھلنے والے پھول قبر پر ڈالے گئے مقتول کی مو ت سے جہاں اسکی زندگی کاچراغ بجھ گیا‘ وہیں اسکا گھر کاچولہا بھی ٹھنڈاپڑگیا مقتول کاچھوٹابھائی کم ذہن ہے اور والد بھی شریف آدمی ہیں جبکہ والدہ ہائی شوگر کی مریضہ ہیں‘بیٹے کی موت پر مسلسل غشی کے دورے پڑ رہے ہیں

والد کاکہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ڈگری پولیس کے مطابق مقتول جاوید اقبال آرائیں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے شوگرملز میں مقتول کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین سمیت 7 افراد کو حراست میںلیکر تفتیش کی لیکن تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا لیکن پولیس اپناکام کر رہی ہے

اصل قاتل ضرور گرفتارہونگے قتل کے پانچ روز گذرنے کے بعد مقتول کے بہنوئی محمد محمود عالم کی مدعیت میں 2نامعلوم افراد کے خلاف ڈگری تھانے پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

(229 بار دیکھا گیا)

تبصرے