Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی فوج بددل

قومی نیوز جمعرات 07 مارچ 2019
بھارتی فوج بددل

انڈین فوج کا مورال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا‘ لڑائی کا جذبہ ماند‘ مذہب اور ذات پات کی تقسیم کے باعث فوجی ایک دوسرے سے کتراتے ہیں‘ خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد مودی سرکارکی رہی سہی ساکھ بھی جاتی رہی‘ نوجوانوں میں فوج جوائن کرنے کا رحجان تقریبا ً ختم ہوگیا‘ بھارتی فوج کا مورال ایسا نہیں کہ وہ کسی سے لڑ سکیں‘ انڈین ملٹری انٹیلی جنس کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج کا مورال تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے‘ پائلٹ ابھی نندن سے بدسلوکی پر بھارتی فوجی افسران بددل ہوگئے اور ان کا مورال مزید ڈائون ہوگیا‘ میسوں اور باہمی رابطوں میں ساتھی افسر سے حکومتی سلوک موضوع بحث بن چکا ہے‘ فضائیہ کے افسران نے مودی حکومت پر سیاست کا الزام لگاتے ہوئے اس موقف کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں قید کے دوران ابھی نندن کوہیرو اور دہلی پہنچنے پر زیر وبنادیا گیا

جدید طیارے نہ ہونے کے اعتراف کے باوجود ایئر فورس افسران کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے‘ دوسری جانب ابھی نندن تاحال بھارتی ایجنسیوں کی تحویل میں ہے ‘ اس پر اہم راز اگلنے کا شبہ ظاہر کیا گیاہے اور ’’چپ ‘‘ کی تلاش میں جسم تک کھنگال دیا گیاہے‘ پائلٹ کے والد ریٹائرڈ ایئر مارشل ایس ورتمان نے بیٹے سے ملنے کی اجازت نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے‘ ابھی نندن کو طبی بنیاد پر ملازمت سے نکالنے کی تیاری بھی کی جارہی ہے‘ تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد مار گرائے جانے والے مگ طیارے کے پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ‘ ابھی نندن کی واپسی کے بعد کئے جانے والے حکومتی سلوک سے بھارتی فوجی افسران بد دل ہوگئے اور ان کا مورال مزید ڈائون ہوگیا ہے

ابھی نندن تاحال بھارتی ایجنسیوں کی تحویل میں ہے‘ اس پر شک ہے کہ اس نے پاکستان میں قید کے دوران بھارتی فوج سے متعلق کہیں اہم رانہ نہ اگل دیئے ہوں‘ پائلٹ سے جواب طلبی کی جارہی ہے کہ اس نے پاک فوج کے حق میں کیوں ویڈیو بیانا ت ریکارڈ کروائے گی؟ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں ابھی نندن پر دبائو ڈال رہی ہیں کہ وہ آئی ایس آئی کے خلاف ویڈیو بیانات کو دھمکیوں اور دبائو کا نتیجہ قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کرے ‘ ذرائع کے کے مطابق36 گھنٹے گزرجانے کے باوجود ابھی نندن ایجنسیوں کی فرمائش پر عمل نہیں کررہا تھا‘ جس کی وجہ سے اسے بھارتی میڈیا کے سامنے پیش کرکے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ جنگ شروع کی جائے گی ‘ لیکن وہ اتوار کی رات تک ابھی نندن کو قائل کرنے میں ناکام رہے

ابھی نندن کے مختلف قسم کے طبی اور سیکورٹی ٹیسٹ لیے جارہے ہیںاور اسے اپنے خاندان والوں سے بھی صرف چند منٹ ملنے دیا گیا‘ ابھی نندن کے والد ریٹائرڈ ایئر مارشل ایس ورتمان نے بیٹے سے ملاقات نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے‘ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے بھارت میں کیے جانے والے ٹیسٹ اور ایم آر آئی رپورٹ سامنے آگئی ہے‘ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ابھی نندن کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے پر چو ٹ آئی جو ممکنہ طورپر طیارے سے چھلانگ لگانے کے دوران لگی ‘ طیارہ تباہ ہونے کے بعد ابھی نندن آزاد کشمیر کے علاقے میں گرا جہاں مقامی افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ابھی نندن کی پسلی پر بھی زخم کا نشان ہے ‘ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی کے آرمی اسپتال میں ابھی نندن کے مزید ٹیسٹ اور طبی معائنے ہوں گے اور اسے مزید 10 روز اسپتال میں رکھا جائے گا‘ یہ دعویٰ بھی کیاگیا کہ پاکستان میں اترنے کے بعد جب ابھی نندن پر تشددہوا تو اس کی پسلی توڑ دی گئی ‘ حالانکہ اس سے پہلے ایسی کوئی خبر نہیں آئی تھی اور اگر ایسی بات ہوئی تو بھارت پاکستان پر تشدد کا الزام لگاتا‘ لیکن ابھی نندن نے خود بھی ایسا الزام نہیں لگایا‘ اطلاعات ہیں کہ طبی بنیادوں پر ابھی نندن کو ملازمات سے ہی فارغ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے‘ اس کا ایم آئی آر اسکین کرکے یہ بھی دیکھا گیا کہ کہیں اس کے جسم میں کوئی چپ تو نہیں لگائی گئی‘ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی نندن کے طبی معائنے میں کسی پوشیدہ جاسوسی آلے کی موجودگی نہیں ملی

دہلی میں موجود ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسکواڈرن لیڈر سے کیا جانے والا حکومتی سلوک میسوں اور بھارتی فوجی افسران کے باہمی رابطوں میں موضوع بحث بن گیاہے اور ان کا مورال مزید ڈائون ہوچکا ہے‘ فضائیہ کے افسران نے مودی حکومت پر سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے اس موقف کا اظہار کیاہے کہ پاکستان میں قید کے دوران ابھی نندن کو ہیرو اوردہلی پہنچنے پر زیرو بنا دیا گیا‘ جدید طیارے نہ ہونے کے اعتراف کے باوجود انہیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے‘ دوسری جانب بالا کوٹ حملے کا ثبوت مانگنے والی اپوزیشن کے خلاف مودی ہزیان میں مبتلا ہوگئے‘ پٹنہ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ مبینہ سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کے حملے پر کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتیں ثبوت مانگ کرنہ صرف فوج کا حوصلہ توڑ رہی ہیں

بلکہ اس معاملے پر الگ آواز میں بات کرکے پاکستان کو خوش بھی کررہی ہیں‘ جسے ملک کبھی معاف نہیں کرے گا‘ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی باتیں اور تصاویر پاکستان میں ٹی وی پر دکھائی جارہی تھیں‘ جس سے وہاں تالیاں بجائی جارہی تھیں‘ مودی نے بھارتی فضائیہ کے پاس جدید طیارے نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر آج ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو صو رتحال مختلف ہوتی‘ امیتھی میں جلسے سے خطاب میں مودی نے مضحکہ خیز اعلان کیا کہ بھارتی افواج کو جدید کلاشنکوفیں دی جائیں گی اور روس کے تعاون سے کارخانہ بحال کیاجائے گا‘ واضح رہے کہ بھارتی دفاعی ماہرین اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں‘ کہ سالانہ اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدنے کے باوجود بھارت کے ہتھیار ناقص اور فوج انتہائی کمزور ہے ۔

(276 بار دیکھا گیا)

تبصرے