Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گھروں کی آرائش میں رنگوں کی اہمیت

قومی نیوز بدھ 06 مارچ 2019
گھروں کی آرائش میں رنگوں کی اہمیت

اس کو مبو کو جادوئی کہیں تو غلط نہیں ہو گایہ آپ کے لاؤنج اور دوسرے کمروں کو توانائی بخشتا ہے کون سی آرائشی اشیاء ان رنگوں میں دستیاب ہو سکتی ہیں ؟یہ جاننے کے لئے فرنیچر اور انٹر یئرڈیکوریشن کی دکانوں کاایک جائزہ لے لیجئے۔
خالصتاً سفید رنگ :یہ بے مثال رنگ ہوتا ہے یہ اس وقت مزید نکھرتا یعنی جاذب نظر دکھائی دیتا ہے جب اسے سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
نیلا۔فروزی رنگ:نیلا رنگ درویشانہ اور صوفیانہ آہنگ رکھتا ہے پرسکون اور شاعر انہ مزاج رکھنے والوں کو خوب بھاتا ہے یعنی تخلیقی ایج بیدار کرنے کی صلاحیت بیدار کرتا ہے اسی طرح فیروزی رنگ کو بھی مہذب اور جدید کہا جاتا ہے ان دونوں رنگوں کے پس منظر تخلیق کر کے کہیں کہیں کوئی چیز سیاہ رنگ کی رکھی جائے تو بری نہیں لگے گی۔
گلابی رنگ ،اک ستائش کا پہلو: بلکا گلابی بھی فیروزی کے ساتھ مل کر استعمال کیا جائے تو حیران کن نتائج دیتا ہے یہ رنگ نرم مزاجی اور عمدگی کا تاثر دیتا ہے قیمتی پتھر ز مرد جیسا فیروزی رنگ اعلیٰ ذوق کی علامت ہوتا ہے
چارکول اور نارنجی:ماہرین آرائش کی نوجوان نسل اس کو مبوکوعزیز رکھتی ہے اسے سونے کے کمروں کی آرائش کا حصہ بنا یا جاتا ہے یہ کمرے میں کشادگی اور رومانیت کا خوبصورتی سے امتزاج کرتا ہے
گہرے رنگ سے مدہم تاثر تک :اگر آپ کا غذ نیچے سے اوپر تک اس کو مبو کے ساتھ کھیلیں اور جائز ہ لیں کہ نیچے سے مدہم رنگ چھت کو چھوتے چھوتے گہری ٹون میں بدل رہا ہے تو کیسا رہے گا اور اگر چھت سے ہلکا رنگ لگا کر فرش تک پہنچتے پہنچتے ہی رنگ گہرا اور تیز ہو جائے تو کیا آپ کو بھائے گا ؟جائزہ لے لیں مشورہ کرلیں اور پھر جیسا پسند کریں ایک کمرے کو تجرباتی طور پر اس امتزاج کے ساتھ پینٹ کرالیں
آج کل چھت کو کریم رنگ دینے کے بعد اسے Contrastرکھا جاتا ہے اور چھت میں لکڑی کے پینلز لگائے جا رہے ہیں دیواروں کو پستئی رنگ میں رنگنے کا رجحان بھی موجود ہے کمرے میں کونسولزیا کسی میز پردھاتی گولڈ رنگ کی آرائشی اشیاء رکھی جائیں تو کومبواور بھی نکھر سے جاتے ہیں۔

(344 بار دیکھا گیا)

تبصرے