Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 25 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی ایم ایف کی شرط‘ بجلی کی قیمت بڑھے گی

ویب ڈیسک پیر 04 مارچ 2019
آئی ایم ایف کی شرط‘ بجلی کی قیمت بڑھے گی

اسلام آباد… حکومت نے تخمینہ لگایا ہے کہ 1جولائی 2019سے پاور سیکٹر کے نقصانات کے بہائو کو صفر پر لانے کیلئے اگلے 4ماہ (مارچ تا جنوری) کیلئے 25.1 فیصد تک بجلی ٹیرف میں اضافہ کرنا پڑے گا جس سے بجلی کا موجودہ فی یونٹ 12.98روپے سے بڑھ کر 16.24 فی یونٹ ہوجائے گا۔
وزارت پاور نے فنانس ڈویڑن کی مشاورت سے بجلی ٹیرف میں 25.1 فیصد مجوزہ اضافے پر کام آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کیا۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 25.1 فیصد ٹیرف ایڈجسٹ منٹس ماہانہ فیول کے نرخ میں ایڈجسٹ منٹس (ایف پی اے) کا اضافہ ہوگا جو 1.9 فی یونٹ اضافے کی صورت میں سامنے آئے گا اگر اپریل، مئی اور جون 2019ء کیلئے گیس 850 ایم ایم سی ایف ڈی پر فراہم کی جاتی ہے۔
صارف پر اس کا اثر جاری ماہ میں اوسط فی یونٹ قیمت 12.98 سے بڑھ کر 13.85 فی یونٹ کی صورت میں پڑے گا اور پھر جون 2019 میں 15.31 فی یونٹ ہوجائے تاکہ سہ ماہی ایڈجسٹ منٹس کے بہائو کو روکا جاسکے۔
وزارت کا اندازہ ظاہر کرتا ہے کہ اگلے مالی سال 1 جولائی 2019-20ء سے اس بہائو کو صفر پر لانے کیلئے ٹیرف میں فی یونٹ 0.94 کا مزید اضافہ کرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ دسمبر 2018 اور جنوری 2019 میں کم گیس فراہمی کے باعث 6 لاکھ 13 ہزار 314 میٹرک ٹن آئل استعما ل کیا گیا۔

(104 بار دیکھا گیا)

تبصرے