Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

من گھڑت خبریں‘ ثبوت ندارد‘ مودی پھنس گئے

قومی نیوز پیر 04 مارچ 2019
من گھڑت خبریں‘ ثبوت ندارد‘ مودی پھنس گئے

کراچی…پاکستان سے کشیدگی کے دوران بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کیے جانے اور جھوٹے دعوے کرنے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں مشکل سوالات کا سامنا ہے

اپوزیشن سمیت ایک موجودہ ،3سابق وزرائے اعلیٰ و ریاستی وزیر نے پاکستان میں حملے کو بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی

بالاکوٹ حملے کے ثبوت دے جس پربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ بالاکوٹ حملے کا ثبوت مانگنے والے دشمن کو خوش کر رہے ہیں،ایسے مطالبات فوج کا مورال ڈائون کرنے کے مترادف ہیں

چندرا بابو نائیدو نے کہا ہے کہ جو بھی مودی کے خلاف بات کرتا ہے‘ اس کے خلاف کیسز بنادیئے جاتے ہیں، مایا وتی نے کہا ہے کہ مودی نے ملکی سلامتی کے معاملات کو نظر انداز کردیا ،

شیلہ دکشت نے کہا ہے کہ مودی نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی، محبوبہ مفتی نے کہا کہ بالا کوٹ آپریشن پر سوال کرنا ہمارا حق ہے، پریانک خرج نے کہا کہ دو تین روز میں سچ سامنے آجائیگا

جبکہ سرندرا جیت سنگھ نے اعتراف کیا کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا،دوسری جانب مودی کی پاکستان کیساتھ کشیدگی کی خواہش کے برعکس دہلی و ممبئی میں شہریوں، طلبہ و فنکاروں نے امن کیلئے مہم شروع کردی۔

دریں اثناء بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر جھوٹ بے نقاب ہو تے جارہے ہیں، جنگی جنون کے اندھے پن میں صحافیانہ اقدار کو بالائے تاک رکھ کر حقیقی خبروں کی بجائے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں

اتوار کوبھارتی میڈیا پرپاک فضائیہ کے حاضر سروس پائلٹ کی شہادت کی افواہ پھیلائی گئی اسکے علاوہ کالعدم جماعت جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی جھوٹی خبر بریکنگ کرکے نشر کی جاتی رہے تاہم اب ان خبروں پر ان کے صحافی تردید کرنے میں پیش پیش ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایف 16 تباہ ہونے کے نتیجے میں پائلٹ شہزازالدین شہید ہو گئے جبکہ اس خبر کے ساتھ پاک فضائیہ کے حاضر سروس گروپ کیپٹن آغا مہر کی پاک فضائیہ کے طیارے کے ساتھ لی گئی تصویریں چلائی گئیں

تاہم گروپ کیپٹن آغا مہر نے پاکستان کے ایک سینئر صحافی وجاہت سعید خان سے رابطہ کر کے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

دوسری جھوٹی خبر میں کہا گیا کہ پاکستان میں مولانا مسعود اظہر 2 مارچ کو انتقال کرگئے اور ان کی موت کی وجہ ایئراسٹرائیک جب کہ بعض نے جگر کے کینسر کے باعث ان کے انتقال کی خبر نشر کی تاہم قریبی ذرائع نے مسعود اظہر کے اہل خانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

(268 بار دیکھا گیا)

تبصرے