Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بی جے پی نے پیسے دے کر فوجیوں کا سودا کیا

قومی نیوز اتوار 03 مارچ 2019
بی جے پی نے پیسے دے کر فوجیوں کا سودا کیا

نئی دہلی… سابق بھارتی فوجی افسر کے بیٹے نے پول کھول دیا، پلوامہ حملہ انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پائلٹ پروجیکٹ نکلا۔بھارتی شہری نے بی جے پی رہنماؤں کی آڈیو کال لیک کر دی۔

جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکاری کے لیے الیکشن جیتنے کے لیے نعشیں گرانا ضروری ہیں۔انہوں نے چناؤ کو جنگ قرار دے دیا۔کہا گیا پلوامہ حملہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر کروایا اور الیکشن جیتنے کے لئے پلوامہ حملے میں اپنے فوجیوں کو مروایا۔

راج ناتھ سنگھ اور امیت شاہ کی کال سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی جس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پیسے دے کر بی جے پی نے بھارتی فوجیوں کا سودا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایٹمی جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی،اندر کی کہانی

کال میں یہ بھی کہا گیا کہ اڑی حملہ بھی مودی سرکار کے کہنے پر ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے والے اوی ڈانڈایہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کے تین رہنماؤں کی کال انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں ایک رہنما کہتے ہیں کہ فورسز کے جوانوں کی ہلاکت کے معاملے پر دیش بہت جذباتی ہو گیا یہی گڑ بڑ کرانا ہو گی۔

تو دوسرے رہنما نے کہا کہ چناؤ کے لیے جنگ کروانا ضروری ہے۔خاتون رہنما نے جواب دیا کہ امیت جی آپ کے کہنے سے تو جنگ نہیں ہو گی نہ۔ بغیر وجہ کے آپ کیسے جنگ کروائیں گے؟۔

(241 بار دیکھا گیا)

تبصرے