Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پریانکا چوپڑا باز نہ آئیں

ویب ڈیسک اتوار 03 مارچ 2019
پریانکا چوپڑا باز نہ آئیں

بالی وڈ اور ہالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر بھی ہیں اور اس حیثیت میں ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ انسان دوستی اور غیر جانبداری کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں۔

لیکن انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں انڈیا کی طرف سے پاکستان پر کیے گئے فضائی حملوں کی حمایت پر، پرینکا کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پرینکا یونیسیف کی ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر کے طور پر جنگ سے متاثرہ شام اور روہنگیا کے مہاجرین کیمپوں کے دورے بھی کر چکی ہیں، لیکن گذشتہ منگل کو وہ انڈیا کی پاکستانی فضائی حدور کی خلاف ورزی اور حملے کی حمایت کرتی دکھائی دیں۔

انڈین آرمڈ فورسز کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا ’جے ہند‘۔اقوامِ متحدہ کی طرف سے ’گڈ ول ایمبیسیڈر‘ کے عہدے کے لیے دیے گئے قواعد کے مطابق ان سفیروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ’اقوام متحدہ کی غیر جانبدارای اور آزادی کا احترام کرتے ہوئے ایسے ہر کام سے اجتناب کریں گے جو اقوام متحدہ کی منفی عکاسی کرے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کو پرینکا کی انڈین فوجی حملے کی یہ حمایت کچھ پسند نہیں آئی۔ اور بے شمار صارفین یواین اور یونیسیف کو ٹیگ کر کے پرینکا کو ’گڈ ول‘ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔

وہ مذید کہتی ہیں کہ جو سلیبریٹیز جنگ کے شعلوں کو ہوا دیں، انھیں کسی فورم ہر انسانی حقوق کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔فاطمہ نے تو یہاں تک کہا کہ پرینکا کو جو کہ بظاہر کہتی ہیں کہ میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتی ہوں، بچوں پر جنگ کے اثرات کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

آرمینہ نے پھر سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا کہ پرینکا کی اس ٹویٹ کا سکرین شاٹ لے کر رکھیں اور آئندہ جب کھبی وہ امن اور خیر سگالی کی باتیں کریں تو انھیں ان کا دہرا معیار یاد کروائیں۔

اور تو اور، کچھ لوگوں نے تو انہیں اس عہدے سے ہٹانے کے لیے ’پٹیشن‘ تک شروع کر دی، جس پر تیس ہزار سے زائد لوگ دستخط کر چکے ہیں۔

(231 بار دیکھا گیا)

تبصرے