Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

او آ ئی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا احتجاج

قومی نیوز اتوار 03 مارچ 2019
او آ ئی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا احتجاج

ابو ظہبی…او آ ئی سی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان نے اعتماد میں نہ لینے پر احتجاج کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے او آ ئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں اجلاس طلب کیا گیا تھا جو کہ ختم ہوگیا بعد ازاں دو روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پڑھ کر سنایا، پاکستان نے اعلامیے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اختتامی سیشن میں پاکستان کے نمائندوں نے کھڑے ہوکر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شرکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اسی وجہ سے پاکستانی وزیر خارجہ نے احتجاجاً شرکت کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت پر عالمی دباؤ بڑھ گیا

اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کی بھارت کو حوالگی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے یہ ایک خوش آ ئند قدم ہے جس پر پاکستان کے وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبرممالک میں تنازعات کو بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، تنازعات کا تصفیہ عالمی قوانین کے مطابق سفارتی کوشش سے حل کیا جائے اور ممبر ممالک ایک دوسرے کی آزادی اور سیکیورٹی کا احترام کریں جب کہ یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا بھی وقت کی سب اہم ضرورت ہے۔

(272 بار دیکھا گیا)

تبصرے