Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بابر نے مار لیا میدان لے اڑے دلہن بنا کے ایمان

ویب ڈیسک هفته 02 مارچ 2019
بابر نے مار لیا میدان لے اڑے دلہن بنا کے ایمان

بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل اور اداکارہ جنہیں فیشن کی دنیا میں کوئین کہا جاتا ہے وہ ہیں ایمان علی جو کہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں 2019 میں ہونے والی سب سے بڑی سپر اسٹار کی شادی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا فیشن کی دنیا میں کئی معروف اور قدآور شخصیات ایمان علی سے شادی کے خواہش مند رہیں، لیکن ایسی خبریں گردش کرنے کے باوجود ایمان نے کبھی بات کی تصدیق یا اسے سنجیدہ نہ لیا نہایت ہلکی سی مسکراہٹ کم بولنا اور سب سے بڑھ کر نہایت ہی خوش اخلاق طبیعت رکھنے والی اپنے زندگی کے ہمسفر کے ساتھ نہایت خوش اور مطمئن نظر آرہی ہیں انکی شادی میں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی فنکاروں نے شرکت کی ایک سوال کے جواب میں ایمان کا کہنا ہے کہ شوبز کے تسلسل کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا نہیں چاہتی میں بہت خوش نصیب ہوں کہ ہمیشہ مخلص اور عزت کرنے والے دوست ملے جنہیں میں کبھی نہیں بھول سکتی۔

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں ۔ ایمان علی کی شادی میں قریبی عزیز علی ظفر، فرحان سعید، عروہ حسین سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور کے علاقے بیدیاں کے فارم ہائوس میں منعقد ہوئی ، ایمان علی کے شوہر بابر بھٹی کا تعلق میجر عزیز بھٹی شہید کی فیملی سے ہے۔

ایمان علی نے بول، خدا کے لیے، ماہ میر، جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فیشن انڈسٹری میں سپر ماڈل کے طور پر سامنے آئیں۔ ایمان علی کو سرحد پار سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایمان کے علی کے نکاح، مہندی اور بارات کی تقریب ایک ہی مقام پر ہوئی ہے، اس موقع پر حق مہر کی رقم 25 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔خوبرو ماڈل کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں فرحان سعید، عروہ حسین سمیت دیگر اداکار ہلہ گلہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

ڈھولکی میں عروا حسین نے ایک دو تین گانے پر شاندار رقص بھی کیا‘ جبکہ فرحان سعید نے بھی ایمان علی اور بابر بھٹی کی ڈھولکی میں رقص کر کے خوب جلوے بکھیرے۔ دلہن ایمان علی اور دلہا بابر بھٹی نے شاندار رقص کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ایمان علی نے رسم حنا میں پیلے رنگ کا روایتی جوڑا زیب تن کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں‘دونوں نے دوستوں کے ساتھ خوب رقص کیا اور شادی کے لمحات کو یاد گار بنایا۔

ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں قریبی عزیز سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔ استقبالیہ تقریب میں علی ظفر اور فرحان سعید نے اپنی آواز کا جادو جگایا، عروہ حسین، حسن شہریار، ثروت گیلانی اور دیگر ستاروں نے خوب دھوم مچایا۔ ایمان علی نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے سے ان کے تعلقات ڈیڑھ سال قبل استوار ہوئے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عزیز بھٹی کے پوتے سے شادی کے بعدگفتگو کرتے ہوئے ایمان علی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے اور بابر کے تعلقات ڈیڑھ سال قبل استوار ہوئے اور انہوں نے اچانک شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں ایک دوست کی سالگرہ پر پہلی بار ملے تھے ۔ واضح رہے کہ 38 سالہ ایمان علی اداکار عابد علی اور حمیرا چوہدری کی بیٹی ہیں جو کہ اداکاری کی دنیا میں الگ پہچان رکھتے ہیں ۔

ان کی ایک بہن راحمہ علی بھی شوبز میں معروف نام ہیں۔ ایمان علی کاشمار ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بہت سے فیشن شوز میں ملک اور غیر ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ یاد ہے کہ ایمان علی 9دسمبر 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور میں ہی حاصل کی ۔ ایمان علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل و اداکارہ کے طور پر کیا اور اب تک وہ متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

ایمان علی نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم’’ خدا کے لیے‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اورانہوںنے دوسری فلم ’’بول‘‘ بھی ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ کی‘دونوں فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایمان علی شادی کے بعد بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہیں گی۔

رواں سال میں وہ ایک طویل عرصے بعد اپنے فنی کیریئر کی پہلی ویب ڈرامہ سیریز بادشاہ بیگم میں کام کریں گی جس کی عکسبندی کا آغاز ماہ اکتوبر میں کیا جائے گا۔ اس سیریز میں ان کے ہمراہ گوہر رشید، عمران اشرف فی الحال کنفرم ہوچکے ہیں ۔

(177 بار دیکھا گیا)

تبصرے