Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی گھر جاؤ بھارت میں سوشل میڈیا پر شور

قومی نیوز هفته 02 مارچ 2019
مودی گھر جاؤ بھارت میں سوشل میڈیا پر شور

نئی دہلی …مودی گھر جاؤ،سوشل میڈیا پر بھارت میں شور مچ رہا ہے اوربھارت میں ہیش ٹیگ ’گو بیک مودی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے تامل ناڈوکے دورے سے قبل ہی بھارتیوں نے ان کے چلے جانے کے نعرے لگادیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کیمطابق نریندر مودی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دوریپرجارہے تھے جہاں انہیں شہریوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

سوشل میڈیا پر بھی ان کیخلاف پیغامات کی بھر مار ہورہی ہے۔

بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کوسترسال کی بدترین قیادت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی لاشوں پر سیاست کرکے الیکشن میں جیت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اروند کیجری وال نے مودی کو بے نقاب کردیا

مودی بری طرح ناکام ہوگئے، انہیں بھارت کی قیادت کا کوئی حق نہیں۔

اس سے قبل رواں سال جنوری کے مہینے میں بھی مودی کو تامل ناڈو میں اسی صورتحال کا سامنا تھا جو اب مزید سخت ہوگئی ہے۔

ٹوئٹرپر وجے نامی بھارتی شہری نے لکھا کہ’مودی اور ان کی پارٹی کاتامل ناڈو میں ہونا غیر متعلق ہے۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ’ واپس چلے جائو،ہم سب جانتے ہیں کہ آپ بہترین اداکار ہیں۔

پراتھپ نامی شخص نے لکھا’واپس چلے جائو اورپھر کبھی تامل ناڈونہیں آنا‘۔

جب کہ ایک اور صارف نے مودی کی سیاست کو عیاں کرتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی جس سے یہ معلوم ہوا کہ بھارتی وزیراعظم فوجیوں اور مزدوروں کو اپنے فائدے کے لیے موت کے گھاٹ اتارنے تک کو تیار ہیں۔

(241 بار دیکھا گیا)

تبصرے