Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی پائلٹ کا واہگہ بارڈر پر شرمناک استقبال

قومی نیوز هفته 02 مارچ 2019
بھارتی پائلٹ کا واہگہ بارڈر پر شرمناک استقبال

لاہور/نئی دہلی… بھارت نے اپنے پائلٹ ابھی نندن کا شرمناک استقبال کرکے اپنے پائلٹ بات سچ کردکھائی کہ بھارت اپنے فوجیوں کی قدر نہیں کرتا۔

ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام سے وصول کرتے ہی ابھی نندن کو میڈیا سے بات تک نہیں کرنے دی گئی

نہ ہی بھارتی سپاہیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سیلوٹ کیا جبکہ ابھی نندن کو کمر سے پکڑکرکے لے گئے جیسا قیدیوں کو لے جایا جاتا ہے۔

بھارتی حکام نے میڈیاسے گفتگو میں لکھی ہوئی تقریر پڑھی۔ قبل ازیںبھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واہگہ کے مقام پر سخت سیکورٹی میں بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستانی حکام نے بھارت کے سفارتی حکام کی طرف سے فراہم کردہ ضروری کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ابھی نندن کو حوالے کردیا ہے۔

پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے پہلے اس کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا اور انہیں واہگہ سرحد پر بھارتی سفارتی و فوجی حکام کے حوالے کیا۔

واہگہ بارڈ پر ابھی نندن کی حوالگی کے مواقع پر ملکی و غیر ملکی میڈیاکے نمائندوں کی بڑی تعداد موجودرہی۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ابھی نندننے کہا پاکستانی فوج انتہائی پروفیشنل ہے مجھے ان میں امن نظر آیا،میں نے پاک فوج کے ساتھ کچھ وقت گذارا میں بہت متاثر ہواہوں۔

بھارتی میڈیا ہمیشہ بات بڑھا چڑھاکر کہتا ہے چھوٹی سے بات کو بھی اتنی مرچ مصالحہ لگا کربیان کیا جاتا ہے کہ لوگ بہکاوے میں آجاتے ہیں۔

وطن واپسی پر بہت خوش ہوں۔

(303 بار دیکھا گیا)

تبصرے