Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اروند کیجری وال نے مودی کو بے نقاب کردیا

قومی نیوز هفته 02 مارچ 2019
اروند کیجری وال نے مودی کو بے نقاب کردیا

نئی دہلی …نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے جنگی جنون میں مبتلا وزیراعظم نریندر مودی کو بے نقاب کردیا۔

ریاستی اسمبلی سے خطاب میں اروند کیجریوال مودی پر برس پڑے۔

بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ 300 سیٹوں کے لیے کتنے جوانوں، کتنے فوجیوں کو مرواؤ گے؟انہوں نے مزید کہا کہ مودی جی تمہیں الیکشن جیتنے کے لئے کتنی لاشیں چاہئیں؟ کتنے جوانوں کے گھر برباد کرو گے؟

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم سے مزید استفسار کیا کہ اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی 300 سیٹوں کے لیے کتنے بچوں کو یتیم کرو گے؟ کتنی عورتوں کو بیوہ کروں گے؟

گزشتہ روز بی جے پی کرناٹک کے اہم رہنما بی ایس یدی پورپا نے وزیراعظم نریندرا مودی کی شرمناک سازش بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈھنڈورا پیٹنے کا مقصد لوک سبھا کے انتخابات جیتنا تھا۔

دریں اثنابھارت کے ایک اور سیاستدان نے انتہا پسند مودی کی جماعت کو بے نقاب کردیا ہے، جن سینا کے سربراہ پون کلیان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے دو سال پہلے بتا دیا تھا کہ لوک سبھا کے انتخابات سے پہلے جنگ ہوگی۔

آندھرا پردیش کی سیاسی جماعت جن سینا کے سربراہ اور ماضی میں بی جے پی کے اتحادی رہے پون کلیان نے کہا کہ انہیں دو سال پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ جنگ ہونے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں پرحملے کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے دونوں ممالک کو بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔

پون کلیان نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایسے برتاؤ کر رہی ہے جیسے کہ صرف وہی محب وطن ہیں، ہم ان سے 10 گنا زیادہ محب وطن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

(229 بار دیکھا گیا)

تبصرے