Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے

قومی نیوز جمعه 01 مارچ 2019
عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے

نیویارک … جنگ کے میدان میں پاکستان کی واضح برتری کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کے باعث انہیں امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حلف اُٹھانے سے بھارتی طیارے گرانے تک اور پھر پارلیمنٹ میں بھی امن کی بات کی اور بار بار بھارت کو مذاکرات کی راہ اختیار کرنے کامشورہ دیا۔

و زیراعظم عمران خان کی امن کی خواہش امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن کوبھی بھاگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان نے اخلاقی جنگ جیت لی

امریکن کامیڈین نے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اب امن کی طرف قدم بڑھانے کی باری مودی کی ہے۔

جیریمی میکلیلن نے ایک ایک اور ٹویٹ میں سوال اُٹھایا کہ کیا ہم امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ سے امن کا نوبل انعام واپس لے کر اُسے وزیراعظم عمران خان کو نہیں دے سکتے؟

امریکی کامیڈین کی یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو بہت زیادہ پسند آئی اور لوگوں نیاس مطالبے کو ری ٹویٹ کرنا شروع کردیا۔

ان کی اس ٹویٹ کو اب تک 30 ہزار لوگوں نے لائک جبکہ 9600 سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔

(215 بار دیکھا گیا)

تبصرے