Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انڈیا میں سوگ کی کیفیت‘ مودی بھی خاموش

قومی نیوز جمعرات 28 فروری 2019
انڈیا میں سوگ کی کیفیت‘ مودی بھی خاموش

بالاکوٹ میں سرجیکل ٹو کے دعویٰ کے بعد جشن منانے والے بھارتی دو طیارے گرنے کے بعد پریشانی میں گھرگئے‘انڈیا میں سوگ کی کیفیت طاری ہے

کل تک مبارک باد دینے والے آج اپنی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں‘ مودی بھی خاموش ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھارت کے کھوکھلے پن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ پائلٹ کی زخمی حالت میں ویڈیوز پر بھارت واویلہ کررہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی انسانی قانون اور جنیوا کنونش کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی عقل ٹھکانے پر

گزشتہ روز بھارتی عوام اپنی فضائیہ کی پاکستان میں در اندازی کو سرجیکل ٹو کا نام دے کر شاندار جشن منا رہی تھی ۔

بی بی سی نے تصدیق کی کہ پاکستان کے اس دعویٰ کے بعد بھار ت میں جوش و خروش کی جگہ اب فکر مندی نے لے لی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے حوالے سے بعض چینل یہ بتارہے تھے کہ ان کا کوئی بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور سارے پائلٹ صحیح و سلامت ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد بالاکوٹ کے حملے کے بعد عوام میں جو جوش و خروش نظر آ رہا تھا وہ اب فکر مندی میں بدل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلاسرپرائز: پاکستان نے دوبھارتی طیارے مارگرائے

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے ،ٹائمز آ ف انڈیا نے لکھا کہ راجوڑی سیکٹر میں بھارتی فضائیہ نے پاکستانی ایف سولہ مارگرایالیکن کوئی تفصیل نہیں دی۔

بھارتی چینل ٹائمز نائو کے مطابق امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کو جارحانہ کارروائیوں میں استعمال کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ امریکا نے پاکستان کو بتادیا کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر ایف سولہ طیارے استعمال نہیں کرسکتے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے اپنی فضائیہ کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔ جسے ناکام بنادیا گیا۔

(351 بار دیکھا گیا)

تبصرے