Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی اپوزیشن مودی کے خلاف متحد ہوگئی

قومی نیوز جمعرات 28 فروری 2019
بھارتی اپوزیشن مودی کے خلاف متحد ہوگئی

کراچی …ہندوستان میں حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات‘ بھارت کی 21اپوزیشن جماعتوں نے مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فوج کی قربانیوں کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں

حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے موقف کو پاکستان کی حمایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اوراس کے میڈیا کو خوش کرنے کیلئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت کی21اپوزیشن جماعتوں کا ایک اجلاس پارلیمنٹ میں منعقد ہوا

یہ خبر بھی پڑھیں : جنگی تیاریاں عروج پر،کراچی اورممبئی میں الرٹ

اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مودی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

راہول نے اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے فوج کی قربانیوں کو بدترین طریقے سے استعمال کیا۔

علامیے میں مزید کہا گیا کہ جب پورا بھارت لاپتہ پائلٹ کے بارے فکر مند ہے، اس وقت مودی کو سیاست کی پڑی ہے۔

اجلاس میں پارٹیوں نے مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لوک سبھاکے انتخابات کے لئے بھارتی فضائیہ کی کارروائی کو اپنا انتخابی بیانیہ بنانے کیلئے استعمال کیا

یہ خبر بھی پڑھیں : انڈیا میں سوگ کی کیفیت‘ مودی بھی خاموش

مودی اور امیت شاہ نے اپنے تنگ سیاسی نظریات کی خاطر بے شرمی سے مسلح افواج کی قربانیوں کو استعمال کیا۔

اپوزیشن نے بالاکوٹ واقعے پر انہیں اعتماد میں نہ لینے پر مودی پر تنقید کی اور کہا کہ مودی کل جماعتی اجلاس بلانے میں ناکام رہے‘ جو کہ ایک روایت ہے۔

اپوزیشن نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

مرکزی وزیر پراکاش جاویدکر نے اپوزیشن جماعتوں کے اعلامیے پر کہا کہ مودی اور اس کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا پاکستان کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہے۔

(259 بار دیکھا گیا)

تبصرے