Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حسن صدیقی قومی ہیرو بن گئے

قومی نیوز جمعرات 28 فروری 2019
حسن صدیقی قومی  ہیرو بن گئے

کراچی…پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔

پلوامہ حملے اور گزشتہ روز کی در اندازی کے بعد مودی سرکار کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہوگئی تھی

بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے شاہینوں میں سے ایک اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی بھی ہیں جو اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا ہے

یہ خبر بھی پڑھیں : پہلاسرپرائز: پاکستان نے دوبھارتی طیارے مارگرائے

سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عثمان پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور امتیازی نمبروں سے انٹر کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔

اسکواڈرن لیڈر حسن علی نے 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی ہے۔

ایم ایم عالم نے 30 سیکنڈ میں چار اور ایک منٹ میں پانچ ہنٹر گرا کر راکھ اور خاک کے ڈھیر میں بدل کر ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو آج بھی کوئی توڑ نہیں سکا۔

(743 بار دیکھا گیا)

تبصرے