Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ابھی نندن کے اہل خانہ یرغمال

قومی نیوز جمعرات 28 فروری 2019
ابھی نندن کے اہل خانہ یرغمال

نئی دہلی … پاک فضائیہ کی تحویل میں موجود بھارتی فوجی پائلٹ ابھے نندن کی جانب سے پاک فوج کی تعریفوں پر بھارت کو خاصی سبکی کا سامنا ہے

اس نے اس صورت حال کے بعد پائلٹ کے اہل خانہ کو یرغمال بنالیا ہے او رانہیں کسی صحافی سے ملنے کی اجازت نہیں

مودی سرکار کو ڈر ہے کہ وہ کہیں پاکستان فوج کی مزید تعریف کرکے بھارت کو نیچا نہ دکھادیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گرفتار کمانڈر ابھی نندن کا بیان

پائلٹ کے والد سابق ایئرمارشل شیماور تھمان نے بھارت کی جانب سے ابھے نندن کو اون کرنے میں تاخیر پر بھی سخت تشویش ظاہر کی تھی

وہ اس بارے میں پریس کانفرنس کرنے والے تھے تاہم بھارتی حکام نے ابھے نندن کو’’اون‘‘ کرلیا

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ابھے نندن کی ویڈیو دیکھ کر اس کے والدہ پریشان تھیں تاہم انہوں نے جب بیٹے کو اطمینان سے کافی پیتے اور پاک فوج کے رویے کی تعریفیں کرتے دیکھا تو اطمینان سے ہوگئیں۔

آزاد کشمیر سے ذرائع نے بتایا کہ اگر پاک فوج کے اہلکار 5 منٹ کی بھی تاخیر کرتے تو جذباتی افراد نے ابھے نندن کا قصہ تمام کردینا تھا تاہم پاک فوج نے آکر بھارتی پائلٹ کو تحویل میں لے لیا۔

بھارت کی جانب سے پائلٹ کی حوالگی کے معاملے پر بریگیڈئیر (ر) آصف ہارون کا کہنا ہے کہ ابھی بھارتی پائلٹ کو حوالے نہ کیا جائے

کیونکہ اس سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں اور اُسے بارگیننگ کے لئے استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

(379 بار دیکھا گیا)

تبصرے