Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جنگ میں انسانیت کی ہار ہوتی ہے

قومی نیوز بدھ 27 فروری 2019
جنگ میں انسانیت کی ہار ہوتی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتا،پاکستان کی طرف سے امن کا پیغام ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ بھی مسترد کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت کو جواب دینے سے متعلق آپشنز پرغور کیا گیا۔ پاک افواج کے پاس ہر طرح کی صلاحیت سمیت عوام کا ساتھ بھی ہے، پاکستان امن چاہتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر 6 ہدف لاک کئے گئے۔ آج صبح جب وہ ٹارگٹ لینے تھے تو یہ فیصلہ کیا کہ کوئی عسکری ہدف نہیں لیں گے، انسانی زندگی کا نقصان نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔اس دوران پاکستانی حدود میں رہتے ہوئے 6 اہداف کا کھلی جگہ میں نشانہ بنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پہلاسرپرائز: پاکستان نے دوبھارتی طیارے مارگرائے

انھوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جو غیر ذمہ دار ثابت کرے، پاکستان سب کچھ کرسکتا ہے مگر خطے کے امن کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، پاکستان جنگ کی جانب نہیں جانا چاہتا۔

پاک فضائیہ کی کارروائی میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ دو بھارتی پائلٹ گرفتار کرلئے گئے۔ ایک پائلٹ زخمی تھا جس کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تیسرے جنگی طیارے کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں مگر ابھی کچھ واضح نہیں ہوسکا۔

انھوں نے تردید کی کہ پاکستان نے ایف 16 طیارے استعمال ہی نہیں کئے اس لئے اس کے گرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے،جنگ کا مطلب امن کی پالیسی کی ناکامی ہے، پاکستان صورتحال کو کشیدہ نہیں کرنا چاہتا،جنگ مسئلوں کا حل نہیں ہوتی۔

(524 بار دیکھا گیا)

تبصرے