Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی اپوزیشن نے بھی حملہ کے ثبوت مانگ لئے

قومی نیوز بدھ 27 فروری 2019
بھارتی اپوزیشن نے بھی حملہ کے ثبوت مانگ لئے

ممبئی ۔۔۔۔ بھارت کا پاکستان میں ائیر سٹرائیک کے ذریعے 300افراد کی ہلاکت کا دعویٰ انکے اپنے ہی گلے پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا اور بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھارتی فوج اور حکومت سے اس حملہ کی ویڈیو اور تصاویر مانگ لی گئیں

ذرائع کے مطابق جب بھی جیٹ طیارے کسی ہدف کو ٹارگٹ کرتے ہیں یا کسی جگہ بمباری کر کے کسی جگہ کو تباہ کرتے ہیں تو جیٹ طیاروں میں لگے ہوئے پاور فل کیمروں سے ویڈیو باقاعدہ بنتی ہے جسے یہ اپنی کامیابی اور ثبوت کے طور پر دکھاتے ہیں

گزشتہ رات بھارت کی طرف سے کئے گئے حملہ کے وقت پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب ملنے پر بھارتی فضائیہ خوف کے مارے بھاگ گئی اور جس جگہ پر پے لوڈ پھینکا گیا وہاں پر کسی کا لعدم تنظیم کے کیمپ کی بجائے صرف جنگل ہی تھا

یہ بھی پڑھیں : اب ہم سرپرائز دیں گےبھارت انتظار کرے

بھارتی جیٹ طیاروں میں لگے ہوئے کیمروں سے وہی ویڈیو سامنے آئی جسکے بعد اب تک بھارت کوئی ایسی ویڈیو نہیں دکھا سکا جس کا انہوں نے دعوی کیا ہو

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی اس خفت کو مٹانے کیلئے بھارت کا سرکاری میڈیا کوئی ایسی پرانی فوٹیج جو افغانستان یا کسی اور ملک کی ہو، اسے اکٹھی کر کے دو نمبر طریقہ سے بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے

جہاں ایک طرف بھارت کا ڈرامہ انہی کے گلے میں پڑ گیا وہاں پر ایئر سٹرائیک کا حکم دینے والے اعلیٰ افسراور بھارتی ذمہ داران اپنی ہی خفیہ ایجنسیوں پر برس پڑے

ناکام بھارتی حملہ پر خفیہ ایجنسیوں کے تین اہم ذمہ داروں سے جواب طلب کر لیا گیا ہے کہ انہوں نے جس جگہ کی نشاندہی کی اور جو اطلاعات دی تھیں وہ غلط کس طرح ہوئیں۔

(287 بار دیکھا گیا)

تبصرے