Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت نے سچ پرحملہ کیا، لگ رہاتھا اینکرز کاک پٹ میں بیٹھے ہوں

قومی نیوز بدھ 27 فروری 2019
بھارت نے سچ پرحملہ کیا، لگ رہاتھا اینکرز کاک پٹ میں بیٹھے ہوں

نئی دہلی ۔۔۔۔ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی کارروائی بھارت نے خود ہی مشکوک بنادی۔ کارروائی سے قبل ہی بالا کوٹ پر بھارتی ایئر فورس کے ایکشن کی خبر چلوادی گئی

جنگ میں سب سے پہلے سچ پر حملہ کیا جاتا ہے‘ اس مقولے پر بھی بھارت درست عمل نہ کرسکا۔

بھارتی میڈیا نے بھارتی سرکار کے ہینڈ آئوٹ کے سامنے آنے سے پہلے ہی حملے کا رٹا‘ رٹا یا بھارتی مؤقف نشر کرکے اپنی گرتی عالمی ساکھ کو مزید مذاق کا نشانہ بنالیا۔

حملے کے بارے میں تفصیلات نشر کرتے ہوئے بھارتی اینکرز یوں تفصیلات بتارہے ہیں کہ جیسے آپریشن میں حصہ لینے والے میراج طیاروں کے کاک پٹ میں بھارتی پائلٹس نہیں بلکہ وہ خود بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کیمپ تھے ہی نہیں حملہ کہاں کیا؟عالمی میڈیا

بھارت میں اس دوران ایک بھی سچا صحافی نظر نہ آیا جو تنائو کم کرنے یا اپنی حکومت کی بڑھک کی حقیقت جاننے کے لئے ایک سوال بھی اُٹھاتا۔ اس کے برخلاف بھارتی میڈیا جذبہ حب الوطنی کے نام پر جلتی پر تیل چھڑکتا نظر آیا۔

آپریشن میں حصہ لینے والے بھارتی میراج طیاروں نے اگر کسی ہدف کو ٹارگٹ کیا بھی تھا تو بھارتی فضائیہ کی جانب سے اس کی تصویر کیوں نہیں جاری کی گئی جبکہ ان طیاروں کے ذریعے دوران آپریشن کارروائی کی منظر کشی کی سہولت میسر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اپوزیشن نے بھی حملہ کے ثبوت مانگ لئے

اس بارے میں بھارتی میڈیا خود ہی من گھڑت توجیحات دیتا نظر آیا‘ ایک نے کہا کہ تصاویر دھلوائی جارہی ہیں‘ دوسرے نے شوشا چھوڑا کہ خراب موسم کی وجہ سے تصاویر نہیں لی جاسکیں۔

بھارت ہی کیا اس کے وزیراعظم کے بھی حالیہ دنوں میں کئی چہرے نظر آئے۔ جمعہ کو سیول (جنوبی کوریا) میں امن اعزاز وصول کیا‘ پیر کو دہلی میں جنگی یادگار کا افتتاح کیا اور منگل میں ایک مشکوک دراندازی کا دعویٰ کر ڈالا جسے پاکستان نے دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔

عام خیال یہی ہے کہ پلوامہ ڈرامے کی ناکامی کی خفت مٹانے کے لئے بھارت نے بالا کوٹ حملے کا ڈرامہ رچایا ہے۔

(366 بار دیکھا گیا)

تبصرے