Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بابرا شریف کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کی تیاریاں

وسیم خان منگل 26 فروری 2019
بابرا شریف کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کی تیاریاں

کراچی … پاکستان فلم انڈسٹری کی قابل قدر اور مقبول اداکارہ بابرہ شریف کو 14 اگست 2019ء کو پرائڈ آف پرفارمنس دیا جائے گا

اس کا باقاعدہ اعلان 23 مارچ کو کیا جائے گا۔

بابرہ شریف کو سرکاری سطح پر ایوارڈ اُن کی فنی خدمات کے اعتراف میں دیا جارہا ہے۔

بابرہ شریف 70،,80 اور 90 کی دہائی کی مقبول پاکستانی اداکارہ شمار کی جاتی ہے۔

بے شمار فلموں میں بابرہ شریف نے یادگار کردار ادا کئے جس میں ’’میرا نام ہے محبت‘ زندگی‘ صائمہ‘ شبانہ‘ تلاش‘ مکھڑا‘ سلاخیں‘ ضد‘ کندن‘ پلکوں کی چھائوں میں‘ بے قرار‘ مس بنکاک‘ مس کولمبو‘ مس ہانگ کانگ‘ شمع‘ بارش‘ ایک دن بہو کا‘ شانی ٹینا‘ خدا اور محبت‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ باہرہ شریف نے ٹی وی ڈراموں سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا‘ ہدایت کار ایس سلیمان کی فلم ’’بھول‘‘ اُن کی پہلی ریلیز فلم تھی

جس میں بابرہ شریف کے ہیرو اداکار منور ظریف تھے‘ انہیں شباب کیرانوی کی فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ کی شہرت حاصل ہوئی۔

فنی کیریئر میں متعدد نگار ایوارڈز اور دیگر اعزازت انہیں مل چکے ہیں۔

اداکار شاہد سے انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج میں شادی کی تھی جو ناکام ثابت ہوئی۔

(336 بار دیکھا گیا)

تبصرے