Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 26 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش جاری

وسیم خان پیر 25 فروری 2019
پاکستانی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش جاری

کراچی… پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش تاحال جاری ہے
اس حوالے سے حکومتی سطح پر کسی قسم کی کوئی پالیسی سامنے نہیں آسکی کہ جس طرح بھارت نے اپنی نئی فلموں کی نمائش کے حقوق سے پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز کو انکار کیاہے
کیا اس طرح پاکستانی سینما مالکان بھی کوئی لائحہ عمل تیار کریں گے
اس حوالے سے بھی کسی قسم کی کوئی پالیسی سینما مالکان کی جانب سے واضح نہیں ہوسکی
اس وقت پاکستانی سینما گھروں میں گلی بوائے سمبا سمیت دیگر بھارتی فلموں کی نمائش کا سلسلہ بنا کسی تعطل کے جاری ہے
پاکستان میں بھارتی ٹی وی ڈراموں اور شوز پر پابندی ہے
البتہ سینما گھروں پر بھارتی فلمیں چل رہی ہیں ‘ سینما مالکان نئی فلموں کے حصول کے لیے کوشاں ہیں
کیونکہ پاکستانی فلموں کی پروڈکشن انتہائی کم ہے
جس کے باعث سینما مالکان اپنے سینما گھروں پر بھارتی فلموں کو چلا کر سینما گھروں کو بحال رکھنے میں گزشتہ کئی سالوں سے متحرک تھے
تاہم اب بھارت کی جانب سے نئی فلموں پر پابندی سے سینما مالکان پر یشان نظر آتے ہیں۔

(211 بار دیکھا گیا)

تبصرے