Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

استعفیٰ نہیں دیا وزیر اعظم کا ہر حکم قبول ہے

صابر علی پیر 25 فروری 2019
استعفیٰ نہیں دیا وزیر اعظم کا ہر حکم قبول ہے

کراچی … وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔
فواد چوہدری اس حوالے سے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سیاسی امور کے مشیر نعیم الحق اور فواد چوہدری کے مابین ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری اور پی ٹی وی کے معاملات چلانے سے متعلق اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ روز نعیم الحق کے حوالے سے فواد چوہدری کے استعفے دیئے جانے کی خبر پھیلی تو فواد چودہدری نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کو کچھ معلوم نہیں ہوتا
یہ خبر بھی پڑھیں : فواد چوہدری کو سندھ میں تبدیلی کے لیے ٹاسک مل گیا
فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے ابھی استعفیٰ نہیں دیا ہے‘ وہ اس حوالے سے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم انہیں جو حکم کریں گے‘ انہیں منظور ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ وزیراعظم اس حوالے سے دونوں رہنمائوں میں ناراضگی دور کرنے اور صلح کرانے کی کوشش کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان دونوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔

(317 بار دیکھا گیا)

تبصرے