Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شردھاکپور پھر ٹائیگر شروف کے ساتھ

ویب ڈیسک اتوار 24 فروری 2019
شردھاکپور پھر ٹائیگر شروف کے ساتھ

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر ٹائیگر شروف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی انہوں نے فلم ’باغی تھری‘ میں دھماکے دار انٹری کی تیاری کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’باغی تھری‘ کی پوری ٹیم شردھا کپور کے ایک بار فلم کا حصہ بننے پر خوش ہے ٹائیگر اور شردھا کی جوڑی کو فلم باغی کی وجہ سے بہت شہرت ملی اور مجھے پورا یقین ہے کہ شائقین ان دنوں اداکاروں کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پْرجوش ہوں گے۔

شردھا نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں باغی فیملی کا حصہ بننے پر بے انتہا خوش ہوں، فلم ’باغی‘ کے ساتھ گزرا یادگار وقت آج بھی یاد ہے، اس بار فلم کا اسکرپٹ پہلے سے زیادہ اچھا ہے، دوسری بار بھی فلم کے سیکوئل میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ’باغی‘ پہلی بار 2015ء میں ریلیز کی گئی۔ فلم کی مقبولیت کے پیش نظر فلم کا سیکوئل گزشتہ سال ریلیز کیا گیا۔ ناڈیاڈ والا گرینڈ سن کے بینر تلے بننے والی اس کی ہدایت کاری کے فرائض احمد خان انجام دیں گے جب کہ یہ فلم 6 مارچ 2020ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ شردھا کپور 3 مارچ، 1987ء میں پیدا ہوئی‘ وہ ایک بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں، جو ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ آپ ہندی فلموں میں ولن اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم تین پتی (2010ء) میں ایک معمولی کردار سے کیااو ر 2011ء میں فلم ’’لو کا دا اینڈ‘‘ سے آغاز بطور مرکزی اداکارہ اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

شردھا نے فلم عاشقی 2 (2013ء) میں ایک گلوکارہ کا کردار ادا کیا‘ اس کردار سے کافی مقبولیت حاصل کی‘ اس فلم کے لیے اداکارہ نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ حاصل کیا۔ اگلے سال اداکارہ وشال بھردواج کی فلم ’’حیدر‘‘ میں شاہد کپور کے ساتھ نظر آئیں۔

شردھا نے رومانوی فلم ’’اک ولن‘‘ (2014ء)، ڈانس ڈرامائی فلم’’ اے بی سی ڈی 2‘‘ (2015ء ) اور ہنگامہ خیز فلم ’’باغی‘‘ (2016ء ) سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ یہ فلمیں تجارتی طور پر کافی کامیاب ہوئیں‘ کچھ تجارتی طور پر ناکامیاب فلموں کے بعد اداکارہ مزاحیہ ڈرائونی فلم ’’ستری‘‘ (2018ء) میں نظر آئیں‘ یہ فلم ان کے فنی سفر کی تجارتی طور پر سب سے زیادہ کامیاب فلم تھی۔

فلموں میں اداکاری کے علاوہ، شردھا نے اپنی فلموں کے لیے گانے بھی گائے ہیں۔ اداکارہ کئی برائنڈ اور پروڈکٹس کے لیے ترجمان (برائنڈ ایمبیسیڈر) بھی بنی۔ 2015ء میں انہوں نے اپنی ذاتی فیشن لائن کا آغاز کیا‘ اور اسٹیج شوز، کنسرٹس (concerts) اور تقریب میں بھی حصہ لیتی ہیں‘ شردھا کا شمار بھارت کی انتہائی خوبرو اور ممتاز شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے۔ فلموں میں کام کرنے کے علاوہ شردھا نے کئی نجی تنظیموں کو بھی اسپورٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اپنی فلموں کے لیے کئی گانے بھی گائے ہیں۔

انہوں نے لیکمے فیشن ویک میں کئی ڈیزائنرز کے لیے والک (walk) بھی کی ہے اور کئی میگزین کے لیے کور ماڈل بھی بنی ہیں۔ بالی وڈ ہنگامہ نے اداکارہ کو اشتہارات صنعت کی سب سے زیادہ مطلوب اداکاروں میں سے ایک کہا ہے‘ بعد میں 2015ء میں، اداکارہ نے اپنے اپنی ایمیزون کی مدد سے اپنی فیشن لائن متعارف کروائی۔

(245 بار دیکھا گیا)

تبصرے