Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سارہ علی خان اور کارتک آریان

قومی نیوز اتوار 24 فروری 2019
سارہ علی خان اور کارتک آریان

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمارہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جاسکیں۔ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو مختصر عرصے میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جب کہ ان کا نام سارہ علی خان کے ساتھ جڑنے کے بعد دونوں کئی عرصے تک خبروں کی زینت بنے رہے اور سارہ کے بعد اب کارتک آریان نے بھی ’کافی ود کرن میں‘سارہ علی خان سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔ بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں کارتک آریان اپنی نئی فلم ’لکا چھپی‘ کی تشہیر کے لیے پہنچے جس میں ان کی ساتھی ادکارہ کیرتی سینن بھی موجود تھیں۔ کارتک آریان سے جب پوچھا گیا ’کیا وہ سارہ علی خان میں دلچسپی رکھتے ہیں‘ تو انہوں نے جواب دیا بالکل وہ تو سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیسے کما کر سیف علی خان کی شرط پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کارتک سے جب پوچھا گیا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور میں کس کا مستقبل زیادہ روشن ہے تو کارتک نے سارہ علی خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز اور بات کرنے کا انداز سب ہی بہت اچھا ہے جب کہ وہ بہتر اداکارہ بھی ہیں۔ جبکہ اننیا پانڈے اور شردھا کپور کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے حوالے سے کارتک آریان نے کہا کہ اننیا پانڈے کے ساتھ ان کی فلم آرہی ہے۔ وہ اس وقت کسی بھی لڑکے کے ساتھ معاشقہ لڑانے کی بجائے اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔اپنی تعلیم کے بارے میں کارتک نے بتایا کہ انہوں نے ممبئی کے ایک کالج میں داخلہ لیا تھا لیکن وہ ہر روز کلاسز چھوڑ کر آڈیشن دینے کیلئے بھاگ کھڑے ہوتے تھے۔ ’ میں کلاسز میں اتنا کم جاتا تھا کہ ایک دفعہ ایک خاتون ٹیچر نے مجھے کہا کہ اگر تم مجھے میرا نام بتادو تو میں تمہیں پاس کردوں گی، یہ بہت ہی آسان تھا لیکن مجھے ٹیچر کا نام معلوم ہی نہیں تھا اس لیے میں اس مضمون میں فیل ہوگیا۔28 سالہ کارتک نے بتایا کہ اداکاری کے باعث ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی تھی لیکن ان کی ماں نہیں چاہتی تھیں کہ وہ کم پڑھے لکھے اداکار بنیں اس لیے انہوں نے اپنی 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیار کا پنچ نا مہ 2‘ کے بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی۔ واضح رہے کافی ون کرن میں سارہ علی خان نے کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش ظاہر کی تھی جب کہ اسی پروگرام میں ان کے والد سیف علی خان نے مذاق میں کہا تھا کہ اگر کارتک کے پاس بہت سارے پیسے ہیں تو انہیں دونوں کی دوستی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔سارہ علی خان نے گزشتہ برس جہاں والد سیف علی خان کے سامنے کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں کہا تھا کہ اگر ان سے شادی کرنے کی مرضی پوچھی جائے تو وہ رنبیر کپور سے شادی کریں گی۔
ساتھ ہی سارہ علی خان نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے ہی کریں گی، تاہم وہ دوستی کارتک آریان سے کریں گی۔ اس بیان کے بعد بھی سارہ علی خان کئی دن تک کارتک آریان سے محبت اور ان پر فدا ہونے کی باتیں کرتی رہیں، چند دن قبل ہی سارہ علی خان نے کہا تھا کہ تاحال انہیں کارتک آریان نے محبت کا جواب محبت میں نہیں دیا اور وہ ان کے جواب کی منتظر ہیں۔

(329 بار دیکھا گیا)

تبصرے