Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نیلم ملیر کو ہندی ڈرامے کی پیشکش

ویب ڈیسک اتوار 24 فروری 2019
نیلم ملیر کو ہندی ڈرامے کی پیشکش

اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کو سری لنکا کے پروڈیوسر نے ٹی وی ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کر دی ۔ اداکارہ چندروز قبل کمرشل شوٹ کے لئے تھائی لینڈ اور سری لنکا کے دورے پر گئی تھیں جہاں ٹی وی چینل کی پروڈیوسر نے ہندی زبان کے ڈرامے میں اداکاری کی پیشکش کر دی تاہم نیلم منیر نے مصروفیت کی وجہ سے انکار کردیا ۔واضح رہے کہ نیلم منیر ان دنوں 6 کے قریب مختلف ٹی وی ڈراموںکی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ فلم اورٹی وی کے میڈیم میں کام کرنے والے فنکاروں کو تقسیم کرنے کے بجائے اگرصرف پاکستانی سمجھا جائے توزیادہ اچھا ہو گا۔ اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی کے فنکاروں نے لالی وڈ کو ہمیشہ اپنی عمدہ کارکردگی اور شان دار پرفارمنس سے مقبولیت دلوائی،دور حاضر میں بھی ٹی وی فنکاروں کی کارکردگی بے حدنمایاں ہے، میں بھی فلم میں کام کر چکی ہوں لیکن میری اصل پہچان توٹی وی سے ہی ہے، اس لئے فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموںمیں بھی اداکاری کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ میں خود کو کسی ایک میڈیم تک محدود نہیں رکھنا چاہتی، جب وقت بدلتا ہے توپھرسب معاملات راہ راست پرخود بخود آنے لگتے ہیں، اب پاکستان فلم انڈسٹری کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں، وہ فنکارجویکسانیت اور ایک جیسے موضوعات پربنائی جانے والی فلموں سے ناراض ہوکردورچلے گئے تھے، وہ آہستہ آہستہ واپس لوٹ رہے ہیں۔یاد رہے کہ نیلم منیر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے، وہ 20 مارچ 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بہت کم عمری میں ہی ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل تھوڑا سا آسمان میں ڈیبیو کیا جس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں میری صبح کا ستارا، قیدِ تنہائی، شہرِ دل کے دروازے، آنکھ مچولی اور جل پری جیسے ڈرامے شامل ہیں۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بھی کام کیا۔ انہوں نے مختلف ٹیلی فلمز میں بھی کام کیا، ان ٹیلی فلموں میں اچھے کی لڑکی، میں تم اور عمران ہاشمی اور وفا بلوچ کی بے وفائی شامل ہیں۔ نیلم منیر احسن خان کے ہمراہ اب فلموں میں بھی ڈیبیو کررہی ہیں۔ دوسری جانب نیلم منیر اور شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت کے درمیان قربتیں آج کل کچھ زیادہ ہی بڑھ رہی ہیں، مشہور اداکار، میزبان اور ماڈل ڈیزائنر صائم علی نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس کے کیپشن میں نیلم کو روح کا رشتہ قرار دیا ہے، اور وہ دونوں خوشگوار موڈ میں ایئرپورٹ پر نظر آرہے ہیں، سیاہ جینز اور چست سفید ٹی شرٹ میں نیلم خوب توجہ حاصل کررہی ہیں، صائم بھی سیاہ لباس پہنے ہوئے ہیں۔ صائم نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی تحریر کئے ہیں، ایک تصویر میں نیلم کو سول میٹ روح کا رشتہ قرار دیا، جبکہ دوسری تصویر میں ہر دلعزیز نیلم منیر سے ایئرپورٹ پر ٹکرا درج ہے۔ صائم علی نے ایک اور تصویر میں لکھا ہے کہ یہ نان اسٹاپ گوسپ کا شاندار سیشن تھا اور اب دو وجوہات کے باعث مجھے ماہی وے گانے سے مزید پیار ہوگیا ہے۔

(117 بار دیکھا گیا)

تبصرے