Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈاکٹر ذیشان قیصر کی کھری باتیں

قومی نیوز اتوار 24 فروری 2019
ڈاکٹر ذیشان قیصر کی کھری باتیں

فیشن کی دنیا میں قیمتی لباس اعلی میک اپ جیولری کی بڑی اہمیت ہے اور جس سے انسان کی پرسینلٹی خاصی نمایاں نظر آتی ہے لیکن معروف کالم نگا ر ڈاکٹر ذیشان قیصر کا کہنا ہے کہ اس سب چیزوں کے باوجود انسان کی اصل خوبصورتی اس کے اندر ہوتی ہے جو ہمارے اچھے نیچر سے ہمیں نیچرل بیوٹی جیسا کرسکتی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مہنگے ترین لباس جیولری اور میک اپ ہمیں اپنے اوپر اپلائی کرنا پڑتا ہے جبکہ انسان کے اپنے اندر کی خوبصورتی اچھی سوچ ،نیک ارادہ اور حقوق العباد کا نہایت خیال رکھنے سے ہی دل و دماغ اور چہرہ خوبصورت نظر آتا ہے

ڈاکٹر قیصر نے اپنی بنیا دی تعلیم پاکستان جبکہ اعلی تعلیم بیرون ممالک سے حاصل کی ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسا کچھ منفرد کرنا چاہتا تھا کہ جس سے نہ صرف مجھے میری فیملی کو بلکہ پورے ملک کو اسکا فائدہ پہنچے اور آج میرے ماں باپ کی دعائیں میری محنت اور میری ٹیم کی سپورٹ سے میں نے کچھ ایسی حلا ل فیڈ دریافت کی ہے جس سے انسان نہ صرف بیماری سے بچے گا بلکہ صحت مند اور تندرست نظر آنے لگے گا جو عنقریب باقاعدہ متعارف کرائونگا

فی الحال اس پر میں نے بیرون ممالک میں خاصا کام کیا ہے اسپورٹس سے خاصا لگائو رکھتا ہوں ہیلتھی گیم بچپن سے پسند ہیں موسیقی سے زیادہ لگائو نہیں پاکستانی فیشن انڈسٹری خاصی بہتر ہوئی ہے پاکستان میں معاشی حالات میں بھی بہتری آئی ہے زندگی میں سب سے اہم وقت اور صحت ہے جس کی اہمیت کا ہمارے نوجوانوں کو اندازہ ہی نہیں

انکا کہنا تھا کہ ملک سے معاشی بحران کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس میں نوجوان کسی مسیحا کا انتظار نہ کریں بلکہ اپنی جدوجہد سے اپنی صلاحیتیں منوائیں اور ملک کی خدمت کریں ۔ مزید انکا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ تعلیم کو ملک کے کونے کونے میں ایسے پھیلائوں جس سے کوئی غریب بچہ محروم نہ رہے

پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز میں ڈاکٹر ذیشان لیکچر کے ذریعے تعلیم اور صحت کے موضوع کو عام طور پر بیا ن کرتے ہیں بیرون ممالک میں بھی مختلف این جی اوز اور صحت کے متعلق سیمینار کی نمائندگی کرتے رہے انکا مزید کہنا ہے کہ انسان اس شیشے کی بوتل کی طرح ہے جس کے اندر گندگی اور دھول مٹی جمع ہو تو وہ باہر سے صاف و شفاف نظر نیہں آئیگی

بس اسی طرح انسان کا دل اور دماغ ہے جب تک وہ صاف اور پازیٹو نہ ہو تو کبھی اس کے چہرے پر نچرل بیوٹی ، اطمینان اور خوبصورتینظر نہیں آئے گی۔پی ایچ ڈی کے باوجود تعلیمی سفر جاری ہے انسانی خدمت ہی اصل دولت ہے۔ڈاکٹر ذیشان زیادہ تر اپنے کالم میں خوبصورتی اور صحت کونمایا ں رکھتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ پاکستان جیسا ملک پوری دنیا میں نہیں صرف تسلسل کی بے ترتیبی اور سسٹم میں تھوڑی بہتری لا نے کی ضرورت ہے ہمیں اہنے ملک کی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں دور کے حساب سے چلنے کیلئے انکی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے جس سے وہ دنیا بھر میں راج کررہے ہیں

(296 بار دیکھا گیا)

تبصرے