Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سونم کپور کانام تبدیل

ویب ڈیسک اتوار 24 فروری 2019
سونم کپور کانام تبدیل

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام سونم آہوجا کپور سے تبدیل کرکے ذویا سنگھ سو لنکی رکھ لیا ہے۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث سے چھڑ گئی تھی تاہم اب اداکارہ کے نام کی تبدیلی کی وجہ سامنے آنے کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کے نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ’دی ذویا فیکٹر‘ نامی ناول پر بننے والی فلم میں ذویا سنگھ سولنکی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں اُن کے مد مقابل دل کور سلمان ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ذویا فیکٹر نامی ناول کی کہانی ذویا سنگھ سولنکی نامی راجپوت لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جوکہ اپنی نوکری کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم سے ملتی ہے، خوش قسمتی سے یہ لڑکی پوری ٹیم کے لیے خوش بخت ثابت ہوتی ہے جوکہ بعد میں ایک کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ فوکس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو ابھیشیک شرما ہدایت کر رہے ہیں یہ فلم رواں سال 5 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ شادی کے بعدپوچھے گئے سوال پر سونم کپور نے کہا تھا کہ یہ مجھ پر منحصر ہے کہ شادی کے بعد میں اپنا نام تبدیل کروں یا نہ کروں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا تھا کہ میں حقوق نسواں کا نظریہ رکھتی ہوں اور انتخاب پر یقین رکھتی ہوں، کسی نے مجھے نہیں کہا کہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرو اور حقوق نسواں کا اصل مطلب برابر حقوق، مواقع اور اپنا انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب رکھتی ہوں، کپور میرا خاندانی نام ہے اور اب میں آہوجا خاندان کا حصہ ہوں یہاں تک آنند نے بھی اپنا نام تبدیل کیا لیکن کسی نے غور نہیں کیا اور یہ میری مرضی پر منحصر ہے۔ سلمان خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سونم کپور نے مزید کہا کہ سلمان خان رومانوی کردار کرتے اچھے لگتے ہیں‘ ان کے چہرے پر رومانوی تاثرات دل میں اتر جاتے ہیں۔ سونم کپور نے کہا کہ اگر فلموں میں رومانوی کردار کرنے کی بات آئے تو سلمان خان سب سے بہترین اداکار ہیں‘سلمان خان نے اپنی فلموں میں ہر طرح کا کردار ادا کیا ہے چاہے ایکشن ہو یا کامیڈی تاہم وہ رومانوی کردار کرتے اچھے لگتے ہیں‘ ان کے چہرے پر رومانوی تاثرات دل میں اتر جاتے ہیں۔ سونم کپور نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ فلموں میں اداکاری کرنا ایک سنسنی خیز تجربہ ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ سونم کپورانڈین فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہیں جو کہ 9جون 1985ء میں پیدا ہوئیں۔سونم، انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور اداکارہ انیل کپور کی صاحبزادی ہیں۔ ’’عائشہ، تھینک یو، موسم، پلیئرز، خوبصورت‘‘ سونم کی فلمیں ہیں۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور کو2018ء کی باکس آفس اداکارہ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ سونم کپور کی فلم 2018ء میں سنجو ، پیڈمین، اور’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ میں بہترین اداکاری اور مشہور فلمیں ثابت ہونے کے بعد انہیں سال کی بہترین اداکارہ مانا گیا۔

(184 بار دیکھا گیا)

تبصرے