Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 08 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امیشا پٹیل عدالت میں طلب

قومی نیوز اتوار 24 فروری 2019
امیشا پٹیل عدالت میں طلب

فلم ’’کہونا پیارہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کولاکھوں روپے کے فراڈ کے الزام میں عدالت طلب کیا گیا ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد سے تعلق رکھنے والے پون کمارنامی شخص نے اداکارہ امیشا پٹیل پر پیسے لینے کے باوجود تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پردھوکا دہی اورفریب کرنے پر مقدمہ درج کرایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ ڈیڑھ سال پرانا ہے 16 نومبر 2017ء کو امیشا پٹیل کو ایک شادی کی تقریب میں پرفارمنس کے لیے بلایا گیا تھا اورتقریب میں پرفارمنس کے انہیں گیارہ لاکھ روپے دئیے گئے تھے لیکن امیشا پٹیل پیسے لینے کے باوجود پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں۔ پون کمارمراد آباد میں ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی چلاتے ہیں اور ان کی کمپنی نے امیشا پٹیل کو شادی کے ایونٹ میں شرکت کے لئے پیسے دئیے تھے، اس کے علاوہ امیشا نے سیکورٹی انتظامات کے لیے جو بھی فرمائش کی تھی وہ بھی پوری کی گئی تھی تاہم امیشا نے وعدہ خلافی کی اور شادی میں شریک نہیں ہوئیں۔ بعد ازاں پون کمارنے اپنے وکیل کے توسط سے مقامی عدالت میں اداکارہ سمیت تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، عدالت نے مقدمے پر سماعت کرتے ہوئے اداکارہ کو 12 مارچ کو عدالت طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ امیشا پٹیل ایک مشہور بھارتی اداکارہ تھیں جنہوں نے کافی ہندی، تامل، اور تیلگو فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے سال 2000ء میں اپنی اداکاری کا آغازاداکار ہریتک روشن کے ساتھ فلم ’’کہو نہ پیار ہے‘‘ سے کیا جس نے غیر متوقع طور پر اپنے آپ کو ہٹ فلم ثابت کیا تھا۔ اس فلم کے بعد ہرتیک روشن تو کامیابیاں سمیٹے رہے تاہم امیشا کے کیریئر میں دوبارہ اس سے زیادہ ہٹ فلم نہیں آئی۔ اس کے بعد امیشا نے بالی ووڈ فلم’’ غدار ایک پریم کٹھا‘‘ میں کام کیا جو ہندی سینما کی سب سے زیادہ مشہور فلم بن گئی۔ امیشا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا اور ان کا شمار بھارت کی پرکشش خواتین میں ہوا کرتا تھا‘ امیشا پٹیل کئی عرصے سے منظر نامہ سے غائب ہیں۔ آج کل وہ کوئی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیتی۔ ذرائع کے مطابق امیشا پٹیل کے والد اور گھر والوں نے ان کا سارا پیسہ ہڑپ کر لیا اور امیشا کو ذہنی طور پر اتنا مفلوج کیا کہ امیشا شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں‘ امیشا آج کل چھوٹے موٹے فوٹو شوٹ اور نائٹ کلب میں ایسکورٹ کے طور پر کام کرکے اپنا گزارا چلا رہی ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ امیشا پٹیل کو اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پرشوٹنگ کے دوران لی ہوئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جو ان کے بہت سارے مداحوں کو ذرا نہیں بھائی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پرمداحوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔ ایک مداح نے ان کی تصویرپرکمنٹ کیا کہ وہ اس طرح کی تصاویرپوسٹ نہ کیا کریں کیونکہ ایسی تصاویر ان کی شخصیت پرذرا نہیں بھاتیں۔ ایک دوسرے مداح نے بھی کہا کہ انہیں اب جلد ہی شادی کرلینی چاہئے‘ اداکارہ کی جانب سے یہ پہلی بارنہیں کہ انہوں نے اپنی بولڈ تصویریں شیئرکی ہوں اس سے قبل بھی وہ ایسی تصاویر شیئرکرتی رہی ہیں۔

(319 بار دیکھا گیا)

تبصرے