Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 09 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سب شادی کررہے ہیں۔۔۔۔

قومی نیوز اتوار 24 فروری 2019
سب شادی کررہے ہیں۔۔۔۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا کی شادیوں پر اپنا ردعمل دیاہے۔ حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف ’’فلم فیئر‘‘ کے پروگرام ’’فیمسلی فلم فیئر‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال پوچھا بالی ووڈ میں اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں

پہلے انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھیں اور گزشتہ برس دپیکا اورپریانکا بھی پیا دیس سدھار گئیں، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔

کترینہ نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کی شادی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب شادی کررہے ہیں میں ان تمام اداکاراؤں کو کہنا چاہتی ہوں میرے لیے رکو مجھے پیچھے مت چھوڑ کر جاؤ۔

کترینہ کے اس جواب سے ایسا ظاہر ہورہا ہے جیسے وہ بھی شادی کرنے کے لیے بے چین ہیں اور اپنی ہم عصر اداکاراؤں کی طرح شادی کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کترینہ کیف شادی کے حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ انہیں یقین ہے صحیح وقت پر محبت ان کی زندگی میں ضرورآئے گی۔

کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے ان کی زندگی میں ایک دن محبت ضرور آئے گی لیکن صحیح وقت پر۔ اداکارہ کترینہ کیف کا شماربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے پاس شہرت اور دولت کی کوئی کمی نہیں۔ تاہم پروفیشنل زندگی میں کامیاب اداکارہ کترینہ کیف کی نجی زندگی اتنی بھی خوشگوار نہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔ کترینہ کیف نے شادی اور بچوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ شادی اور بچوں کے متعلق سوچ رہی تھیں لیکن ویسا بالکل بھی نہیں ہوا جیسا انہوں نے سوچا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے خود سے کئی بار جنگ لڑی ہے اور آخر کار جب چیزیں میری امید کے مطابق نہیں ہوئیں تو میں نے انہیں خدا پر چھوڑ دیا۔ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کوئی ہے جو آپ کے لیے راستے منتخب کرتا ہے۔

اداکارہ نے سلمان خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ سلمان خان ان کے سب سے اچھے دوست ہیں اوروہ ہمیشہ رہیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے بھی ہوتا ہے کہ سلمان خان دنوں، ہفتوں اور یہاں تک کہ کئی ماہ تک بات بھی نہیں کرتے، پھر بھی وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں تاہم جب وہ کسی معاملے پر مایوس ہوتی ہیں تو وہ ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں جبکہ مشکل وقت میں ان کی 6 بہنیں اور ماں بھی خوب ساتھ دیتی ہیں۔

اداکارہ کترینہ نے رنبیر کے ساتھ اپنی ناکام محبت کے بارے میں کہا مجھے یقین ہے کہ ایک دن محبت میری زندگی میں ضرور آئے گی لیکن صحیح وقت پر، جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے 5 سال تک میڈیا پر چھائے رہے تاہم پانچ سال بعد دونوں کی محبت کا اختتام بہت ہی تکلیف دہ انداز میں ہوا یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے سے بات کرنا تو دور ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے بھی روادار نہیں ہیں۔

(289 بار دیکھا گیا)

تبصرے