Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فواد خان مقدمے کی زد میں

ویب ڈیسک هفته 23 فروری 2019
فواد خان مقدمے کی زد میں

راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان نے ڈرامہ سیریل ’’ہم سفر‘‘ سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو کر اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا ۔

فواد خان جو اپنی خوبصورت اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے کروڑوں دلوں پر راج کررہے ہیں، اب ان کی پرسنالٹی کے چرچے دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں۔ فواد خان نے سرحد پار کی فلم انڈسٹری میں خوبصورت کے ذریعے انٹری دی تھی اور بعدازاں کپور اینڈ سنزاور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

تمام ہی فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا اور انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا ۔فواد کی خوبصورتی پر بھارتی لڑکیاں تو فدا تھیں ہی بالی ووڈ اداکار بھی ان کے حسن سے بچ نہ پائے، اداکارہ سونم کپور اور رنبیر کپور کئی بار میڈیا پر فواد خان کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں ۔ فواد خان دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں بھی شامل ہوچکے ہیں۔

فواد خان نہ صرف اچھے اداکار بلکہ اچھے گلوکار بھی ہیںاورتو اور وہ اچھا بجاتے ہیں، مطلب ان میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو انہیں کسی بھی لڑکی کو اپنی طرف کھینچ لیے، زیادہ تر اداکاروں کی طرح فواد خان کو بھی ایکٹنگ میں نہیں آنا تھا، انہیں انجینئر بننا تھا،لیکن وہ ایکٹنگ میں آئے۔ فواد خان کے چاہنے والے بیشک لاکھوں میں ہیں لیکن وہ چاہتے اپنی بچپن کی دوست صدف کو ہیں،جن سے انہوں نے شادی کی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کے خلاف مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ٹی وی و فلم اداکار فواد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوادخان کے خلاف مقدمہ فیصل ٹائون تھانے میں درج کرایا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے 4 مقدمات تھانہ فیصل ٹائون اور 2 تھانہ ماڈل ٹائون میں درج کرائے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق اداکار فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم موجود رہی لیکن ان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ قطرے نہ پلانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر عطا کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق پولیو ٹیم فواد خان کی بیٹی کو قطرے پلانا چاہتی تھی لیکن پہلے ان کے ڈرائیور اور پھر فیملی نے بدسلوکی کی۔انہوں نے کہا کہ فواد ہمارا فخر ہیں لہٰذا ان سے درخواست ہے کہ ٹیم کو قطرے پلانے کی اجازت دیں، لاہور میں گزشتہ ہفتے پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے، اسلئے ہمیں بچوں کو محفوظ بنانا ہے۔

(143 بار دیکھا گیا)

تبصرے