Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سعودی ولی عہد کی پاکستان سے محبت،بھارت میں صف ماتم

قومی نیوز جمعرات 21 فروری 2019
سعودی ولی عہد کی پاکستان سے محبت،بھارت میں صف ماتم

نئی دہلی۔۔۔۔بھارت کی مودی سرکار پاکستان کے خلاف سعودی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔سعودی عرب کی جانب سے پلوامہ حملے میں پاکستان کانام نہ لینے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیر نے بھارت کو آ ئینہ دکھاتے ہوئے کہاہے کہ ابھی تک پلوامہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہےتو پھر کیسے پاکستان پر الزام لگائیںبھارت نے بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام عائد کیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ اسلام آ باد کے بعد جاری ہونیو الا پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ مولانا مسعود اظہر کو بلیک لسٹ قراردلانے کی بھارتی کوششوں کے خلاف نہیں۔

گزشتہ روز بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عادل الجبیر نے پاکستان اور بھارت کو خطے میں اپنے دوست ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع دیکھ کر ہمیں تکلیف ہوتی ہے

ہمارا ماننا ہے کہ اس خطے میں عدم استحکام دیگر دنیا کے لیے خطرہ ہے‘ دونوں ممالک سے ہمارے بڑے مفادات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت ٹوٹ سکتا ہے, مودی حکومت کو انتباہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوتے ہی بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔

بھارتی انتہا پسندوں اور ان کے متعصب میڈیا نے واویلا مچانا شروع کر دیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے لیکن بھارت کو ایک ٹکا تک نہیں ملا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ بھارت مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے

دورے کی خاص بات یہ ہے کہ دورے سے متعلق جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں پلوامہ حملے اور پاکستان کے بارے میں ذکر تک بھی نہیں جس پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھاتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے پاکستان کا نام نہ لے کر غداری کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کیخلاف کوئی بات بھی نہیں سنی اور مودی حکومت کے اعلامیے کو بھارتی عوام کیلئے مایوس کن قرار دیدیا ہے۔

اس سے قبل انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں کہا گیا کہ محمد بن سلمان نے راشٹرپتی بھون میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میرے بڑے بھائی اور میں ان کا چھوٹا بھائی ہوں ، میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتاہوں تاہم ان خبروں کے بعد اچانک بھارتی میڈیا نے رخ بدلا اور اپنی حکومت کیخلاف برس پڑا ہے

واضع رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا کامیاب دورہ کیا جس دوران تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے تاہم اس کے بعد وہ واپس سعودی عرب گئے اور وہاں سے گزشتہ شب دورہ بھارت پر پہنچے تھے۔

(288 بار دیکھا گیا)

تبصرے