Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کپل شرما شو سے سدھو کو سلمان خان نے نکلوایا

ویب ڈیسک بدھ 20 فروری 2019
کپل شرما شو سے سدھو کو سلمان خان نے نکلوایا

ممبئی… معروف بھارتی کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ سے نوجوت سنگھ سدھو کو نکالے جانے کی وجہ سلمان خان کو قرار دیا جارہا ہے۔
پلوامہ حملے کے بعد سے انتہا پسند مودی سرکار اور شدت پسند ہندو ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں یہاں تک کہ نہ صرف بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں بلکہ پاکستان کی حمایت میں بولنے والوں کو بھی بخشا نہیں جارہا۔
اس بات کا اندازہ نوجوت سنگھ سندھو کو شو سے باہر کیے جانے سے لگایا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کے میزبان کپل شرما کی جانب سے سدھو کو شو سے باہر کیے جانے کی تصدیق کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ سدھو کو شو سے نکالنے کا فیصلہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا ہے۔
سلمان خان کپل شرما شو کی پروڈکشن ٹیم کا حصہ ہیں اور یہ شو کپل شرما کے پروڈکشن ہاؤس ’کے نائن‘ اور سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ایس کے ایف‘ کے تعاون سے جاری کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے سلمان کی ایما پر سدھو کو شو سے باہر کیا گیا۔
سابق کرکٹر اور پنجاب کابینہ کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ حملے پر دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے کہا تھا کہ چند لوگوں کے لیے کیا آپ پوری قوم کو یا کسی ایک شخص کوقصور وار ٹھہراسکتے ہیں؟ تاہم سدھو کے اس بیان کے بعد سے اْن کے خلاف محاذ سا کھل گیا ہے۔

(298 بار دیکھا گیا)

تبصرے