Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 17  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈائٹنگ وہ غلطیاں جو خواتین کرتی ہیں

ویب ڈیسک بدھ 20 فروری 2019
ڈائٹنگ وہ غلطیاں جو خواتین کرتی ہیں

روزانہ دوپہر میں ہری سبزیاں کھانے اپنے من پسند ڈرنکس اور الو کے چپس چھوڑنے اور ورزش کرنے کے باوجود بھی اگرآپ کے وزن پر کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے اوروزن کم کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرنے کے بعد بھی اگر کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہورہا؟تو پھر آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ سے غلطی کہاں ہورہی ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ وزن کم کرنے کی کوشش میں آپ کہاں غلطی کر رہی ہیں:
معجزے کی امید اور ذہن کو دھوکہ دینا:نناوے فیصد غذائیں جسم کو ایک طرح کے فریب کے ذریعے قابو میں لاکر دبلا کرتی ہیں۔عام طور پر ایسا بہت زیادہ توانائی والی غذائوں یا کیلوریز پر پابندی لگا کر کیا جاتا ہے یہ چیز ہمیشہ ناامیدی کی طرف لے جاتی ہے،لہٰذا آپ نہایت ہی تھوڑے عرصے اس کی پابندی کرپاتے ہیں اور وزن میں مزید اضافے کے ساتھ دوبارہ اپنی پرانی عادت پر آجاتے ہیںاس لئے یہ نہ سوچیں کہ کچھ زبردست ہونے والا ہے کیونکہ جب ایسے نتائج حاصل نہیں ہوتے تو اس کا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔
وزن کم کرنے کا صحیح طریقہ سب سے پہلے اچھی صحت کی طرف توجہ دینا ہے جب آپ کی توجہ جسم کو صحت مند بنانے کی طرف ہوگی تو وزن خود بخود کم ہوتا جائے گا۔
بہت زیادہ ورزش اور کیلوریز کا کم استعمال:بہت زیادہ ورزش اور غذا یا کیلوریز کا کم استعمال آپ کے نظام ہضم کو نہایت سست کردیتا ہے۔جب آپ مناسب مقدار میں کیلوریز نہیں لیتے توآپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے جس سے نظام ہضم ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے اور دل کی دھڑکن کم ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے یہ سب باتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کے جسم کے لئے یہ کیلوریز نا کافی ہیں اور جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔
آپ کے ڈائٹ پلان میں پروٹین کی کمی:کم پروٹین والا ڈائٹ پلان وزن میں کمی کی رفتار ہلکی کردیتا ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟جسم میں جگر اور ڈیٹوکس کرنے کی صلاحیت کا دارومدارپروٹین پر ہوتا ہے اور مضبوط جگر اور گلوکوز ہی تھائرائڈ ہارمونز بنانے کے لئے ضروری ہے۔
اگر آپ زیادہ عرصے تک صحت مند جسم اور وزن میں کمی چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی غذا میں ہلکا پروٹین ضرور شامل کرنا ہوگا۔
اپنی غذا سے شکر کو بالکل ختم کردینا :غذا سے شکر کو بالکل ختم کردینے سے ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے ساتھ ہی جسم میں گلائیکوجن جمع رکھنے کی صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے جو تھائرائیڈ گلینڈ میں تبدیلی کرکے نظام ہضم کو صحیح رکھتا ہے۔
ورزش کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں :ڈائٹ پلان کے ساتھ ورزش بھی نہایت ضروری ہے خوب پسینہ لانے والی اور سانس کو پھْلانے والی ورزش کے بغیر آپ جسم کو شیپ میں نہیں لاسکتیں۔ورزش کا مقصد یہ نہیں کہ آپ نے تھوڑے عرصے کیلئے ورزش کر کے وزن کم کیا اور پھر چھوڑدی۔ورزش کی آپ کے وزن کو ہمیشہ ضرورت ہے۔صحت مند رہنے کے لئے پابندی کے ساتھ ورزش کریں اور اسے کبھی نہ چھوڑیں۔
کھانا چھوڑدینا:اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ کھانا چھوڑ کر آپ اپنی کیلوریز کم کر سکتی ہیں تو یہ بات صحیح نہیں وزن کم کرنے کے لئے کھانا چھوڑنابالکل بے کار بات ہے۔اگر آپ کھانا چھوڑیں گی تو آپ کے اندر کھانے کی خواہش بڑھتی جائے گی دوسرے یہ کی دن میں تھوڑا تھوڑاکئی مرتبہ کھانے سے آپ کا جسم زیادہ بہتر طریقے سے کام کرے گا بہ نسبت اس کہ آپ دن بھر میں ایک یا دو مرتبہ خوب پیٹ بھر کر کھانا کھائیں۔
اپنی غذا سے تمام فیٹس ختم کردینا :عام خیال ہے کہ فیٹس جسم کو موٹا کرتے ہیںقدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے فیٹس کا استعمال سالوں سے کیا جارہا ہے جن سے وزن میں کوئی خاص اضافہ نہیںہوتا۔جب آپ فیٹس کے بغیر یا کم فیٹس والی چیز کا انتخاب کرتے ہیں تواصل میںآپ زیادہ شکر یا کم پروٹین والی چیز کا انتخاب کر رہے ہوتے ہیں۔کیونکہ پروٹین کو فیٹس کے ساتھ ملا کر لیا جاتا ہے۔اگر آپ کم فیٹس والی غذا کا انتخاب کریں گے تو آپ کو پیٹ کم بھرا ہوا محسوس ہوگا اور آپ کو مزید کھانے کی خواہش ہوگی جس کی وجہ سے آپ صحیح مقدار میں فیٹس لینے والے کے مقابلے میں پیٹ بھرنے کیلئے زیادہ کھائیں گی۔

(180 بار دیکھا گیا)

تبصرے