Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 17  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کالا میمنا

ویب ڈیسک بدھ 20 فروری 2019
کالا میمنا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کہیں ایک چھوٹا لڑکا معاذ رہتا تھا جسکے پاس ایک بہت خوبصورت میمنا تھا یہ میمنا بہت غیر معمولی تھا کیونکہ وہ مکمل کالا تھا اور اْسے سارے جسم پر ایک بھی سفید دھبا نہیں تھاایک دن معاذ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے میمنے کو میلے پر لے کر جائے گا جو اس کے گاؤں میں ہر سال لگتا تھا اْسکو امید تھی کہ شاید اْس کا میمنا میلے میں کوئی انعام ہی جیت لے جیسے ہی وہ میلے میں پہنچے معاذ نے میمنے کو ایک طویلے میں بند کر دیا تاکہ وہ میلے گھومے پھر اور مزے اْٹھائے ننھا میمنا بہت افسردہ تھا وہ طویلے میں اکیلا تھا وہ بھی میلے میں گھومنا پھرنا چاہتا تھا اور ایسی چیزیں دیکھنا چاہتا تھا جو اس نے نہیں دیکھی تھیںاس نے بار بار زور سے اپنا سر طویلے کے دروازے پر مارا اور پھر حیران رہ گیا جب اْس نے دیکھا کہ دروازہ کھل گیا وہ جلدی سے باہر نکلا اور میلے کی طرف دوڑ پڑااس نے اپنے اردگرد بہت سی مزے کی چیزیں دیکھیں جو اْس نے پہلے نہیں دیکھی تھیں میلہ لوگوں سے کھچا کھچ بھراہوا تھا وہ ایک دوسرے سے دھکم پیل کر رہے تھے میمنے نے اس سے پہلے کبھی اتنی بھیڑ نہیں دیکھی تھی پھر اس نے ایک بہت خوفناک آواز سنی بھونپو بجنے لگے گھنٹیاں بجنے لگیں پھر ایک بہت بڑا جھولا گول گول گھومنے لگا پھر آتشبازی چلنے لگی آواز اتنی تھی کہ ننھے میمنے کے بس سے باہر تھا کہ وہ اْسے سنتا رہے۔ وہ بہت ڈرگیا اور بھاگ کر طویلے میںواپس آگیا۔ معاذ واپس آیاتو اْسے دیکھ کر بہت خوش ہوا کیونکہ میمنا میلے کا انعام بھی جیت چکا تھامیمنا بھی خوش تھا اس نے بھی میلہ دیکھا لیا تھا معاذ اْس کے لیے میلے سے مزے مزے کی چیزیں کھانے کے لیے لایا تھا۔ وہ میمنا آئندہ اجازت کے بغیر کہیں نہیں گیااور پھر ہمیشہ اس نے اس بات پر عمل بھی کیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

(266 بار دیکھا گیا)

تبصرے