Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کنگنا رناوت زہر اگلنے لگی

ویب ڈیسک پیر 18 فروری 2019
کنگنا رناوت زہر اگلنے لگی

نئی دہلی … پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہاپسند مسلسل زہر اگل رہے ہیں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنا بغض نکال رہی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ اب مقصد پاکستان پر صرف پابندی لگانا نہیں بلکہ پاکستان کو تباہ کرنا ہے ، پاکستان نے کھلے عام نہ صرف ہماری سیکورٹی بلکہ ہماری آزادی پر بھی حملہ کیا ہے۔
اب ہمیں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ ہماری خاموشی کا غلط مطلب لیا جائے گا۔
اس صورتحال میں اگر کوئی بھی امن کے بارے میں لیکچر دے تو اس پر سیاہی پھینک دینی چاہئے یا پھر اسے گدھے پر بٹھا دینا چاہئے۔
ادکارہ نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ کلچر ایکسچینج کے نام پر ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

(293 بار دیکھا گیا)

تبصرے