Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انڈسٹری میں اچھے فنکار لے رہے ہیں جنم

قومی نیوز هفته 16 فروری 2019
انڈسٹری میں اچھے فنکار لے رہے ہیں جنم

پاکستانی فلم اسٹار و اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کے بجائے اس وقت مل کربہتری اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ریشم نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں نوجوان نسل نے قدم رکھ دیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکرز، ڈائریکٹراور فنکاروں نے جس تیزی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے اظہارکا سلسلہ شروع کیا ہے، اس پرجہاں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خوشی کا اظہارکرتے ہیں، وہیں بہت سے لوگ ان کے کام میں خامیاں تلاش کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں کوئی موجودہ دورمیں بننے والی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کا ذریعہ قراردے رہا ہے توکوئی ان فلموں کی کہانی، میوزک اور پکچرائزیشن کوکڑی تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب کو ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کے بجائے اس وقت مل کربہتری اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے، ایک دوسرے کی سپورٹ سے بہترنتائج سامنے آئیں گے‘ اگریہ سلسلہ بند نہ ہوا توپھربحرانی صورتحال کا سامنا نوجوانوں کو بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جو کہ پاکستانی فلم اورسینماانڈسٹری کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا، اس وقت ضرورت اچھی اور معیاری فلموں کی ہے، جس کی بدولت ہم پاکستان بھر میں ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور مشکل ہو رہا ہے البتہ محبت کے دعوے ضرور کئے جاتے ہیں‘ مجھے اپنے والدین کی کمی کا احساس ہر وقت ہوتا ہے مگر میری بڑی بہن نے بچوں کی طرح ہماری پرورش کی اور میں ان کو ہی اپنی والدہ سمجھتی ہوں‘ جب میں پیدا ہونے والی تھی تو میرے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اس لئے مجھے والد کی شفقت میسر نہیں آئی۔ ریشم نے مزید کہا کہ سینئر اداکارہ بابرہ شریف میری سب سے بہترین دوست ہیں‘ شوبز کی دنیا میں میری سب سے زیادہ دوستی بابرہ شریف سے ہی ہے اور ہم دونوں میں بڑا ہنسی مذاق چلتا ہے مگر اس کے باوجود بھی احترام کا رشتہ موجود ہے ، وہ مجھے اپنے ہاتھ سے اچھے اچھے کھانے بنا کر کھلاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے بابرہ شریف بڑی اچھی لگتی تھیں اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایک دن وہ میری سب سے اچھی دوست ثابت ہوں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت سارے لوگوں پر اعتماد کرکے دھوکے کھائے ہیں مگر اعتبار کرنے کی عادت اب تک نہیں گئی۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ریشم 1980ء میں فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ٹیلی ویژن سے اپنے کیئر کا آغاز کیا جس کے بعد ان کو شہرت1997ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنگم ‘ سے ملی جس میں انہوں نے شان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے لیے ریشم نے ایک بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ جیتا۔ 2012ء میں، اس نے فرانس میں ایک مشرقی ملبوسات کی دکان شروع کی۔
٭٭٭٭

(329 بار دیکھا گیا)

تبصرے