Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میگھن کو ہراساں کیا جارہا ہے

قومی نیوز جمعرات 14 فروری 2019
میگھن کو ہراساں کیا جارہا ہے

واشنگٹن … برطانوی شہزادی میگھن مرکل کو آنجہانی لیڈی ڈیانا کی طرح ہراساں کیا جا رہا ہے
یہ دعویٰ میگھن کے دوست اورہالی ووڈ اداکار جارج کلونی نے آسٹریلین جریدے کو انٹرویو کے دوران کیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے کیونکہ جلد ماں بننے والی میگھن میں میڈیا کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔
میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر جگہ میگھن کا تعاقب کررہے ہیں، وہ ایک خاتون ہیں جو 7 ماہ کے حمل سے ہیں اور ان کا تعاقب اور انہیں بدنام ڈیانا کی طرح کیا جارہا ہے ہم دیکھ چکے ہیں کہ اسکا اختتام کیسے ہوا تھا۔
چند روز قبل ایک اخبار نے میگھن کا نجی خط شائع کر دیا تھا جو انہوں نے اپنے والد کو لکھا تھا کہ ’’جھوٹ بولنا بند کر دو، میرے شوہر سے میرے تعلق کا استحصال مت کرو‘‘۔
جارج کلونی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں بتا نہیں سکتا کہ ایک بیٹی کے باپ کو لکھے خط کو شائع کردینا کتنا اشتعال دلانے والا عمل ہے۔

(255 بار دیکھا گیا)

تبصرے