Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی میڈیا نے ماہرہ کو ڈزنی پرنسیس قرار دے دیا

قومی نیوز جمعرات 14 فروری 2019
بھارتی میڈیا نے ماہرہ کو ڈزنی پرنسیس قرار دے دیا

ممبئی …پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے فین پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ہیں اور انہیں ڈزنی پرنسس قرار دیا جارہا ہے۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے جھلمل کرتے لباس میں بے حد خوبصورت نظر آئیں۔
ماہرہ کے خوبصورت لباس اور اسٹائل کے چرچے جہاں پاکستانی میڈیا میں رہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان کی حسن کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اور خوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔

(367 بار دیکھا گیا)

تبصرے