Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سعودی شہزادہ جارحانہ بیانات کےلئے مشہور

قومی نیوز بدھ 13 فروری 2019
سعودی شہزادہ جارحانہ بیانات کےلئے مشہور

کراچی۔۔۔۔۔آئندہ چند روز میں پاکستانی سرزمین پر قدم رکھنے والے 33 سالہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنھیں پیار سے ایم بی ایس بھی کہا جاتا ہے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ان کی تیسری بیوی فہد بنت فلاح بن سلطان کے سب سے بڑے بیٹے ہیں
14دسمبر2017 کی الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزادی فہد ہ بنت فلاح بن سلطان بن ہتلین کا تعلق عجمان قبیلے سے ہے،شہزادی کا دادا رکان بن ہتلین اس قبیلے کا سردار تھا
2008 میں بن سلمان نے شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز السعود سے شادی کرلی اور ان کے 3 بچے ہیں،سعودی ولی عہد نے اپنی ابتدائی تعلیم دارالحکومت ریاض سے حاصل کی اور ملک کے 10 بہترین طلبا میں اپنا نام شامل کیا
گریجوایشن کے بعد بن سلمان نے حکومتی کاموں میں مصروف ہونے سے پہلے کئی فرمیں قائم کیں، انہوں نے ریاض کی مسابقتی کونسل کے سیکرٹری جنرل ،شاہ عبدالعزیز فائونڈیشن کے چیئرمین کے مشیرخاص ،البر سوسائٹی فار ڈیویلپمنٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن رہ چکے ہیں
فلاحی کاموں کے اعتبار سے بن سلمان نے ایم آئی ایس کے فائونڈیشن قائم کی ،ایک ایسی نان پرافٹ آرگنائزیشن جوسعودی نواجونوں کو مختلف کاروباری پرگراموں کے ذریعے روشن مستقبل اوراپنے ملک کی خدمت کا موقع دیتی ہے۔
22اکتوبر 2018 کی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم آئی ایس کے فائونڈیشن کے چیئرمین بن سلمان کو ان کی خدمات پر فوربز میگزین مڈل ایسٹ نے انہیں پرسنیلٹی آف ایئر قرار دیا
شہزادہ محمد بن سلمان 24سال کی عمر سے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی ، جب 24 دسمبر 2009 میں انہیں ان کے والد کا مشیر خاص مقرر کیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان اس وقت صوبہ ریاض کے گورنر تھے،جب 21جون 2017 کو ان کے والد شاہ سلما ن نے اپنے بھتیجے محمد بن نائف کومعزول کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقرر کرلیا، اسی امریکی صدر ٹرمپ نے شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے ان کی تقریر پر مبارکباد دی
یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی حکومت نے آن لائن ویزا سروس متعارف کرادی

دنیاکے سب سے کم عمر وزیردفاع اور اپنے ملک کے ڈپٹی وزیراعظم ملک کے داخلی معاملات میں نہایت حساس اور ایران کے بارے میں جارحانہ بیانات کیلئے مشہور ہیں۔
خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے ،سعودی عرب میں موسیقی کے کانسرٹ کی اجازت دینے ،سعودی عرب میں پہلا سنیما قائم کرنے اور 2030 تک سعودی عرب میں 2ہزار سے زائد سنیما گھر تعمیر کرنے ،سعودی خواتین کوکفیل کے بغیر کام کرنے کی اجازت دینے ، اور ریاض کے جنوب مغرب میں دنیا کا سب سے بڑاکلچرل ، سپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ شہر بسانے کے اعلان سمیت ملک میں بہت اصلاحات متعارف کرانے کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

(320 بار دیکھا گیا)

تبصرے