Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کار آمد گھریلو ٹوٹکے

قومی نیوز بدھ 13 فروری 2019
کار آمد گھریلو ٹوٹکے

کھانسی بذات خود کوئی مرض نہیں بلکہ یہ دوسرے امراض کی علامت ہوسکتی ہے کھانسی اگر مستقل رہے تو دوسرے امراض پیداہونے لگتے ہیںکھانسی دوطرح کی ہوتی ہے ایک خشک کھانسی اوردوسری بلغمی کھانسی کھانسی اگر پرانی ہوجائے تو عموماً بلغمی ہوجاتی ہے عام طورسے زکام کوکھانسی کی اہم وجہ سمجھاجاتاہے کھانسی کی شدت کی صورت میں گرم اشیاء کے استعمال سے کھانسی میں کمی آتی ہے بظاہر کھانسی ایک عام سامرض ہے لیکن مرض کوئی بھی ہوجب شدت اختیار کرتاہے توتکلیف کاسبب بنتاہے اسی لئے اس تکلیف سے نجات کے لئے کارآمد اورآزمودہ ٹوٹکے ہیں جن کے باقاعدہ استعمال سے کھانسی میں پہلے کمی اورپھر کھانسی ختم ہوجائے گی۔
طریقہ علاج
۱۔کالا شہتوت ایک کلو لے کربلینڈ کرلیں پھراس میں ایک کپ چینی اورچارگلاس پانی شامل کرکے پکنے رکھ دیںجب پک کرگاڑھا ہوجائے اوراس میں لیس آنے لگے تو کھانسی کی دواتیارہے ٹھنڈا کرکے بوتل میں بھرکر رکھ لیںبڑوں کے لئے ایک گلاس پانی میں تین چمچ ملاکر پلائیں اوربچوں کوایک گلاس پانی میں ایک چمچ ملا کر پلادیں کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔
دودھ میں کالا زیرہ ڈال کرپکاکرچھان کرپی لیںکھانسی دورہوجائے گی کوشش کریں شام چاربجے سے پہلے اسے پیئیںساتھ ہی ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کریں۔
کیلے کا چھلکا اوربڑی الائچی توے پرجلاکرپیس لیں پھراس میں شہد ملاکر تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں اس ٹوٹکے سے پرانی سے پرانی کھانسی جونہ جاتی ہووہ بھی چلی جائے گی۔
ایک چمچ لونگ اوردوچمچ انار کے چھلکے پیس کراس پاؤڈر کاایک چوتھائی چمچ لے کرآدھی چمچی شہد ملاکرروزانہ تین بارچاٹنے سے کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔
تلسی کے پتوں کا رس اور ادرک کا رس ملا کرآدھا چمچ اورآدھا چمچ شہد اچھی طرح ملاکرصبح وشام لے لیںفائدہ ہوگا
آدھا چمچ شہد میں ایک چٹکی کالا نمک ملا کرچاٹنے سے کھانسی میں فوری آرام آتا ہے
چھوٹے بچے کوکھانسی ہوتو چھوٹی الائچی کے دانے پیس کرشہد میں ملاکرچٹادیں
دوکپ پانی میں گڑ کی ایک چھوٹی ڈلی،ایک لونگ،ایک چٹکی سونف،ایک لہسن کاجوا اورایک چٹکی اجوائن ملاکراتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر اسے چھان کرپی لیں

(421 بار دیکھا گیا)

تبصرے