Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 24 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکسٹائل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

ویب ڈیسک منگل 12 فروری 2019
ٹیکسٹائل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی ۔۔۔۔ سائٹ ایریا ٹیکسٹائل مل کی گودام میں خوفناک آتشزدگی‘ تیسرے درجے کی آگ کو قابو میں لانے کے لئے شہر بھر کے فائر ٹینڈرز طلب کرلئے گئے
11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا‘ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ گودام قابل استعمال نہ رہا‘ لاکھوں کی روئی اور کپڑا خاکستر۔
اسٹار ٹیکسٹائل ملز کی روئی کے گودام میں پیر کی شب اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن گودام میں رکھی روئی اور کپڑے میں آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر کی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا
اور واٹرہائیڈرنٹ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے 11 گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا اور آخری اطلاع تک گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ کی شدت کی وجہ سے گودام قابل استعمال نہیں رہا۔
فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق ابتدائی طورپر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم گودام میں رکھی روئی اور کپڑا خاکستر ہوگیا ہے۔

(112 بار دیکھا گیا)

تبصرے