Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گیس بحران سے صنعتیں متاثر

ویب ڈیسک منگل 12 فروری 2019
گیس بحران سے صنعتیں متاثر

کراچی۔۔۔۔۔ملک بھر میں گیس بحران انتہائی شدت اختیار کرگیا ہے ،اس کی وجہ سے کراچی سمیت ملک بھرکی صنعتیں بری طرح متاثر ہوگئی ہیں،پنجاب میں بجلی گھروں، فرٹیلائزر، ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے
فیکٹریوں بالخصوص ٹیکسٹائل سمیت بر آمدی صنعتوں کے مالکان شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں
کراچی کے صنعتکاروں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ گیس نہ ملنے کی وجہ سے ان کیلئے پیداوار جاری رکھنا اور بر آمدی اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے
یہ خبر بھی پڑھیں : گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما)سندھ بلوچستان ریجن کے صدر زاہد مظہر نے بھی ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس فراہمی میں تعطل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اس ضمن میں وزیر اعظم کو لکھا گیا خط قابل تحسین ہے ،صوبہ سندھ گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہے اور اس صوبے کی صنعتوں کو گیس فراہم نہ کیا جانا آئین کے منافی ہے۔
کراچی میں گیس کمی کے باعث گزشتہ ہفتے سی این جی اسٹیشنز کو مسلسل 58گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل کی گئی تھی جبکہ صنعتوں کو ایک روز کیلئے گیس فراہمی بند رکھی جاتی ہے
تاہم کراچی کے صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ہفتے کے باقی دنوں میں بھی صنعتی علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل جیسی بر آمدی صنعتوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
ٹیکسٹائل صنعتوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے پیداواری اور برآمدی اہداف متاثر ہونے کے خدشات ہیں
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید ماکڈا اور دیگر صنعتکاروں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران انہیں مزید بتایا کہ گیس کی قلت کے باعث انہیں سنگین مسائل کا سامنا ہے
گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ کراچی میں گیس کے شدید بحران کے باعث صنعتیں شدید متاثر ہورہی ہیں اور ملکی بر آمدات پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،اگر گیس فراہمی کی یہی صورتحال رہی تو شہر میں بڑی تعداد میں صنعتوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔

(123 بار دیکھا گیا)

تبصرے