Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فضل الرحمن دھرنے کے لئے تیار

ویب ڈیسک منگل 12 فروری 2019
فضل الرحمن دھرنے کے لئے تیار

اسلام آباد۔۔۔۔مولانا فضل الرحمان آئندہ ماہ پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب ملین مارچ اور اس کے بعد دھرنا دینے پر غور کر رہے ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں کامیاب عوامی اجتماعات کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں حتمی شو کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔
مارچ کا مقصد پی ٹی آئی حکومت کو ہدف بنانا اور ممکنہ طور پر حکومت کی برطرفی اور نئے انتخابات کرانا ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : نہ چلنے والی حکومت کو گھسیٹا جارہا ہے،مولا بخش چانڈیو
ملین مارچ اور دھرنے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے دیئے جائیں گے جبکہ دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
تاہم، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں ایسے کسی لانگ مارچ منصوبے کا علم نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ جے یو آئی اپنا سیاسی ایجنڈا لے کر چل رہی ہے جبکہ جماعت اسلامی کا اپنا ایجنڈا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ایک لیڈر نے بتایا کہ مولانا نے اپنی رائے سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کیا ہے۔
ذریعے نے کہا کہ مولانا چاہتے ہیں کہ مارچ کے مہینے میں ملین مارچ کریں لیکن انہیں حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنا باقی ہے۔
مولانا نے پیپلز پارٹی کو بتایا ہے کہ ملین مارچ کے بعد دھرنا دیا جائے گا جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مظاہرین کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔
جے یو آئی ف کے ترجمان مولانا امجد سے رابطہ کرکے ان سے ملین مارچ اور دھرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ ایک گھنٹے میں بذریعہ فون رابطہ کریں گے۔
لیکن مولانا امجد نے رابطہ کیا اور نہ ہی دوبارہ فون اٹھایا۔

(282 بار دیکھا گیا)

تبصرے