Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

متحدہ پی ٹی آئی میں دوریاں مزید بڑھ گئیں

ویب ڈیسک پیر 11 فروری 2019
متحدہ پی ٹی آئی میں دوریاں مزید بڑھ گئیں

کراچی ۔۔۔۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات میں اضافہ ہوگیا۔
رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد جانے اور قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔
ایم کیو ایم شماریات کے بجائے توانائی‘ داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینا چاہتی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کراچی میں صرف متحدہ کا مینڈیٹ ہے,خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم کی رابطہ نے اپنے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رکن قائمہ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلا جائے یا نہیں۔
تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو شماریات کی قائمہ کمیٹی کی پیشکش کی تھی لیکن رابطہ کمیٹی نے اُسے لینے سے انکار کردیا ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے توانائی‘ داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم نے حکومت اور وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ 2 ماہ سے مختلف موضوعات پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ برس دسمبر میں میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی رہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مونٹیسوری میں پڑھنے والے بچے قرار دے دیا تھا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑگئی تھی۔

(152 بار دیکھا گیا)

تبصرے