Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

محمود آباد میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

ویب ڈیسک پیر 11 فروری 2019
محمود آباد میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

کراچی ۔۔۔ آج صبح محمود آباد پولیس کا کومبنگ آپریشن‘ داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا‘ 25 مشتبہ افراد زیر حراست‘ تفتیش کے لئے تھانے مستقل جبکہ جمشید کوارٹر اور گارڈن میں پولیس مقابلہ‘ ایک زخمی سمیت 7 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ‘ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محمود آباد پولیس نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کشمیر کالونی‘ بیچلر‘ دینویڈنس ہائوس کے اطراف کومبنگ آپریشن کیا۔
ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر میہسر کے مطابق آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا اور کارروائی میں 4 موبائلوں اور موٹر سائیکل پر سوار 4 افسران و 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کردیا جس میں پولیس نے 3 ملزمان عبدالوحید عرف خشکا‘ عارف عرف کانا کو باقاعدہ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول‘ منشیات برآمد کرلی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب جمشید کوارٹر پولیس نے گشت کے دوران مقابلے کے بعد ایک ملزم ارباز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم اور اس کا ساتھی شیری بلال اور وسیم کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک ملزم ارباز کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ادھر گارڈن پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم فیصل عرف شاہد بھورا کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم متعدد اسٹریٹ کرائمز کی واردات میں ملوث ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔
دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے شیشہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرکے 2 کارندے گرفتار کرلئے۔ پولیس نے شیشہ بار سے زہریلے فلور بھی برآمد کرلئے۔

(54 بار دیکھا گیا)

تبصرے