Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہنزہ میں ایک اور جھیل نمودار

ویب ڈیسک پیر 11 فروری 2019
ہنزہ میں ایک اور جھیل نمودار

گلگت۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ ہنزہ کی حدود میں شسپر گلشیئر پر جمی برف میں اضافہ‘ پانی کے بہائو کا قدرتی رستہ رک جانے سے ہنزہ میں مصنوعی جھیل نمودار ہوگئی۔
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سنگین خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کسی بھی لمحے جھیل کا پانی بستی میں اُمڈ آنے اور عطاء آباد جھیل بند ٹوٹنے جیسے سانحے کا خطرہ ظاہر کردیا۔
حکام کے مطابق جس جگہ جھیل بنی ہے وہاں 300 فٹ گہرائی کی گنجائش کا ڈیم تعمیر ہے مگر پانی 700 فٹ کی بلندی پر جا پہنچا ہے اور اوسطاً یومیہ 7 میٹر کی رفتار سے بلند ہورہا ہے‘ ۔

(286 بار دیکھا گیا)

تبصرے